اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ہم کسی کو جیتنے کا نہیں، لوگوں کو جوڑنے کا کام کرتے ہیں: RSS سربراہ موہن بھاگوت

    RSS Chief Mohan Bhagwat Nagpur: راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے سربراہ موہن بھاگوت نے جمعرات کو کہا کہ ہمیں دنیا میں کسی کو جیتنا نہیں ہے بلکہ ہمیں سب کو جوڑنا ہے ۔ سنگھ سربراہ نے کہا کہ سنگھ بھی سبھی کو جوڑنے کا کام کرتا ہے نہ کہ کسی کو جیتنے کیلئے ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے سربراہ موہن بھاگوت نے جمعرات کو کہا کہ ہمیں دنیا میں کسی کو جیتنا نہیں ہے بلکہ ہمیں سب کو جوڑنا ہے ۔ سنگھ سربراہ نے کہا کہ سنگھ بھی سبھی کو جوڑنے کا کام کرتا ہے نہ کہ کسی کو جیتنے کیلئے ۔ ہندوستان کسی کو جیتنے کیلئے بلکہ سبھی کو جوڑنے کیلئے وجود میں ہے ۔

      یہ بھی پڑھئے : Assam : وزیر اعلی ہیمنت بسو سرما کا مسلمانوں کو مشورہ، کوئی بھی تین شادیاں نہ کرے

      آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت ، جمعرات کو مہاراشٹر میں تنظیم کے ٹریننگ پروگرام کے اختتام کے موقع پر خطاب کررہے تھے ۔ آر ایس ایس سربراہ بھاگوت  نے کہا کہ ہم حکومت کرنے نہیں بلکہ دنیا کو جوڑنے کیلئے ایک ذریعہ کے طور پر کام کررہے ہیں ۔ ہمیں ہندوستان کو وشوگرو بنانے کی سمت میں کام کرنا چاہئے ۔

      اپنے خطاب میں روس اور یوکرین کا تذکرہ کرتے ہوئے موہن بھاگوت نے کہا کہ ہندوستان نے اس جنگ کی نہ تو حمایت کی اور نہ ہی روس کی مخالفت کی ۔ ہندوستان نے یوکرین کو جنگ میں مدد نہیں کی ، لیکن انہیں دیگر سبھی مدد فراہم کررہا ہے ۔ وہ لگاتار روس سے بات چیت کررہا ہے ۔

      یہ بھی پڑھئے : کشمیری پنڈت وادی سے ایک مرتبہ پھر ہجرت کرنے پر مجبور، یہ ہے بڑی وجہ

      موہن بھاگوت نے کہا کہ اگر ہندوستان آج روس سے زیادہ طاقتور ہوتا تو جنگ رکوا سکتا تھا، لیکن ایسا نہیں کرسکتا ، اس کی طاقت ابھی بڑھ رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس جنگ نے ہم جیسے ملکوں کیلئے سیکورٹی اور اقتصادی معاملات کو بڑھا دیا ہے۔ ہمیں اپنی کوششوں کو اور زیادہ مضبوط کرنی ہوں گی اور ہمیں طاقتور بننا ہوگا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: