உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    26/11 دہشت گردانہ حملہ کی برسی سے پہلے ممبئی کو بم سے اڑانے کی دھمکی ، بڑھائی گئی سیکورٹی

    26/11 دہشت گردانہ حملہ کی برسی سے پہلے ممبئی کو بم سے اڑانے کی دھمکی ، بڑھائی گئی سیکورٹی

    26/11 دہشت گردانہ حملہ کی برسی سے پہلے ممبئی کو بم سے اڑانے کی دھمکی ، بڑھائی گئی سیکورٹی

    Maharashtra Mumbai Terror Bomb Threat: ممبئی ریلوے پولیس کمشنر قیصر خالد نے کہا کہ باندرہ ریلوے اسٹیشن میں فون پر ممکنہ بم حملے کی طلاع ملی تھی ، جس کے بعد ممبئی میں زیادہ تر جگہوں پر سیکورٹی سخت کردی گئی ہے ۔

    • Share this:
      ممبئی : ہفتہ کو ممبئی پولیس میں اس وقت افرا تفری مچ گئی جب ایک بم دھماکہ کی اطلاع ملی ۔ ممبئی پولیس کو یہ اطلاع ایسے وقت میں ملی ہے جب مہاراشٹر کے کئی شہروں میں پہلے سے ہی تشدد بھڑکا ہوا ہے ۔ ممبئی ریلوے پولیس کمشنر قیصر خالد نے کہا کہ باندرہ ریلوے اسٹیشن میں فون پر ممکنہ بم حملے کی طلاع ملی تھی ، جس کے بعد ممبئی میں زیادہ تر جگہوں پر سیکورٹی سخت کردی گئی ہے ۔

      ریلوے پولیس کمشنر خالد نے بتایا کہ فون میں ملی اس جانکاری کو ملک کی دوسری سیکورٹی ایجنسیوں کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے اور ہم بھی معاملہ کی جانچ کررہے ہیں ۔ افسر نے کہا کہ جس شخص نے پولیس اسٹیشن میں فون کیا تھا اس سے رابطہ کیا گیا ہے ۔ ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق شخص نے پورے شہر کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی ہے ۔


      سب سے حیرانی کی بات یہ ہے کہ ممبئی ریلوے پولیس کو یہ دھمکی ممبئی دہشت گردانہ حملوں کی برسی سے صرف تیرہ دن پہلے ملی ہوئی ہے ۔ حالانکہ اس دھمکی کے بعد ممبئی میں سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے ۔ اسٹیشن پر ٹھہرنے والی گاڑیوں کی بھی جانچ کی جارہی ہے ۔ اس فون کے بعد پولیس کافی احتیاط برت رہی ہے ۔ حالانکہ پولیس افسر نے بھروسہ دلایا ہے کہ کسی کو بھی اس سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے ۔

      ملک کی اقتصادی راجدھانی ممبئی میں 2008 میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کی برسی نزدیک آنے کے بعد سے ممبئی میں پہلے سے ہی سیکورٹی چاق و چوبند تھی ، لیکن اب بم سے ممبئی کو اڑانے کی دھمکی کے بعد پولیس اگ جگہ جگہ پر جانچ اور تلاشی مہم بھی چلا رہی ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: