உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    75 سالہ بزرگ ڈاکٹر کو برقع پہن کر آئی خاتون نے دیا خط، گھر جاکر پڑھا تو اڑ گئے ہوش

    دراصل بتایا جا رہا ہے کہ یہ خط ایک نکسلی کے ذریعے بھیجا گیا ہے۔ خط میں ڈاکٹر سے 50 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں آپریشن شروع کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔  لکھا ہے کہ ہمارے آپریشن میں سب سے پہلے آپ کے بیٹے کا گلا کاٹا جائے گا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
    ممبئی کے گورگاؤں ایسٹ کے ونرائی پولیس اسٹیشن کےحدود میں رہنے والے ایک 75 سالہ ڈاکٹر کو خط بھیج کر 50 لاکھ تاوان مانگنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس معاملے میں پولیس نے تاوان کا مقدمہ درج کیا اور ملزم خاتون اور خط بھیجنے والے کی تلاش شروع کی۔ اس سرچ آپریشن میں پولیس نے 6 ٹیمیں تشکیل دیں اور مختلف زاویوں سے تاوان مانگنے والے کی تلاش شروع کی اور اس کے بعد کرائم برانچ یونٹ 12 کی ٹیم نے ملزم اور سازش رچنے والے کلیدی ملزم کے علاوہ ایک کو گرفتار کرلیا ہے۔

    دراصل یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک 75 سالہ بزرگ ڈاکٹر شاہ گوریگاؤں مشرق میں پانڈورنگ واڑی کے کلینک میں مریض کو دیکھ رہے تھے۔ اس دوران ایک برقعہ پہنے ایک خاتون آٹو رکشے میں آئی اور کلینک میں کام کرنے والے وارڈ بوائے کو ایک خط دیا اور ڈاکٹر کو دینے کے لئے کہہ کر چلی گئی۔ ڈاکٹر کلینک بند کرنے کے بعد گھر گئے اور خط کھول کر پڑھا تو اس کے ہوش اڑ گئے۔

    دراصل بتایا جا رہا ہے کہ یہ خط ایک نکسلی کے ذریعے بھیجا گیا ہے۔ خط میں ڈاکٹر سے 50 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں آپریشن شروع کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ لکھا ہے کہ ہمارے آپریشن میں سب سے پہلے آپ کے بیٹے کا گلا کاٹا جائے گا اور آپ کا گلا کاٹنے کے بعد میں آپریشن کو کامیاب کروں گا۔ خط پڑھنے کے بعد ڈاکٹر کے ہاتھ پیرپھول گئے۔

    جلد ہی ڈاکٹر نے قریبی پولیس اسٹیشن ونرائی سے رابطہ کیا جہاں پولیس نے فورا ہفتہ وصولی کی دفعہ لگا کر معاملے کی تفتیش شروع کر دی۔ پولیس کے مطابق ملزم نے یہ منصوبہ یوٹیوب پر ویڈیو دیکھ کر بنایا تھا۔ پولیس کے ذریعے پکڑے گئے ملزمین کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔ ان کے خلاف مزید کئی مقدمات درج ہیں اور کیا واقعی ان کا نکسلیوں سے کوئی تعلق ہے۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: