உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مہاراشٹراسٹیٹ اردو ساہتیہ اکادمی کے زیر اہتمام منعقدہ سہ روزہ اردومیلہ اختتام پذیر

    ممبئی: مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکادمی نے بھساول میں سہ روزہ اردو میلے کا انعقاد کیا ۔ اردو اکادمی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ علاقہ خاندیش میں اردو میلے کا انعقاد کیا گیا ہے ۔ اردو میلے میں ادب ، زبان اور تعلیم و ثقافت کے فروغ کیلئے مختلف پروگراموں کا اہتمام کیا گیا ۔

    • ETV
    • Last Updated :
    • Share this:

      ممبئی: مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکادمی نے بھساول میں سہ روزہ اردو میلے کا انعقاد کیا ۔ اردو اکادمی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ علاقہ خاندیش میں اردو میلے کا انعقاد کیا گیا ہے ۔ اردو میلے میں ادب ، زبان اور تعلیم و ثقافت کے فروغ کیلئے مختلف پروگراموں کا اہتمام کیا گیا ۔

      پہلے روز شہرواطراف کی اردو اسکولوں کے طلبہ و طالبات نےجلوس نکال کراردو کے حق میں نعرے لگائے اور اردو زبان سے محبت و الفت کا اظہار کیا۔ اسکول کے طلبہ غالب ، اقبال اور حالی جیسے کئی معروف شعرائے اکرام کا بھیس بنا کر معروف شعرا کوخراج عقیدت پیش کیا۔ ساتھ ہی ساتھ تمثیلی مشاعرے کا بھی انعقاد عمل میں آیا۔ اردو میلے میں طلبہ و طالبات اور عام لوگوں نے شرکت کر کے اپنی اردو دوستی کا بھرپور ثبوت پیش کیا ۔

      دوسرے روز کرئیر گائیڈنس کا پروگرام عمل میں آیا ۔ ماہر تعلیم مبارک کاپڑی نے تعلیم کی اہمیت و افادیت پر خصوصی خطبہ دیا ۔ اقلیتوں کے متعلق حکومت مہاراشٹر کی اسکیموں پر بھی روشنی ڈالی گئی۔ دوسرے دن مکتائی نگرمیں مشاعرے کا اہتمام کیا گیا۔

      تیسرے روز کا پروگرام بھساول سے 25 کلومیٹر دوری پرواقع ساؤدہ گاؤں میں منعقد ہوا۔ ساودہ میں محفل افسانہ اور محفل غزل خوانی کے علاوہ ڈراموں کا بھی انعقاد کیا گیا۔ ساودہ میں ضلع پریشد اور اردو اسکولوں کے طلبہ نے مادر ہند کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے خصوصی پروگرام پیش کیا۔

      اردو میلے کی خاص بات یہ رہی کہ اس مرتبہ اردو کے پروگرام چھوٹی آبادی والےعلاقے میں بھی منعقد کئے گئے۔ اس سے قبل یہ علاقے اردو کی تہذیبی سرگرمیوں سےمحروم تھے ۔

      First published: