ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

سشانت سنگھ راجپوت کے ایک اور فین کی خودکشی کی خبر نے اڑائے ہوش، صرف 14  سال تھی عمر 

بالی ووڈ کے ابھرتے اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی(Sushant Singh Rajput Suicide) سے پورے ملک میں غم کی لہر ہے۔ اس درمیان ان کے ایک اور فین نے خودکشی کرلی ہے۔

  • Share this:
سشانت سنگھ راجپوت کے ایک اور فین کی خودکشی کی خبر نے اڑائے ہوش، صرف 14  سال تھی عمر 
بالی ووڈ کے ابھرتے اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی(Sushant Singh Rajput Suicide) سے پورے ملک میں غم کی لہر ہے۔ اس درمیان ان کے ایک اور فین نے خودکشی کرلی ہے۔

بالی ووڈ کے ابھرتے اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی(Sushant Singh Rajput Suicide) سے پورے ملک میں غم کی لہر ہے۔ اس درمیان ان کے ایک اور فین نے خودکشی کرلی ہے۔ انگریزی اخبار ٹائمس آف انڈیا کے مطابق 14 سال کا یہ لڑکا ناگپور کے پاس جری پٹکا کا رہنے والا تھا۔ کنبے کے مطابق سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد سے وہ غم میں دوب گیا تھا۔ فیملی مسلسل اس واقعے سے اس کا دھیان ہٹانے کی کوشش کررہی تھی۔

ہمیشہ ٖغم میں ڈوبا رہتا تھا

پولیس کے مطابق انہیں گھر سے کوئی سوسائیڈ نوٹ نہیں ملا ہے۔ پولیس نے موت کا معاملہ درج کرلیا ہے۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے بعد سے ہی وہ کافی تناؤ میں تھا۔ وہ مسلسل اداکار کی خودکشی سے جڑی خبریں ٹی وی پر دیکھتا تھا۔ ساتھ ہی وہ ہمیشہ غم میں ڈوبا رہتا تھا۔

دو اور لوگوں نے کی تھی خودکشی

اس سے پہلے بہار کی راجدھانی پٹنہ سمیت دو ضلعوں سے الگ۔الگ خودکشی کے واقعے پیش آئے جس میں ایک لڑکی نے بھی خودکشی کر لی تھی۔ پہلا واقعہ پٹنہ سے جڑا ہے جہاں کدم کنواں تھانہ علاقے کے راجیندر نگر میں واقع روڈ نمبر 12 میں 17 سال کی لڑکی نے پھانسی لگاکر خودکشی کر لی تھی۔ پٹنہ میں خودکشی کرنے والی اس لڑکی نے حال ہی میں پٹنہ کے ایک اسکول میں میٹرک کا امتحان دیا تھا جس میں اس کا امتحان ٹھیک نہیں گیا تھا۔ اس کے سبب وہ ڈپریشن مین تھی اور اس نے ایسا قدم اٹھایا۔ وہیں دوسرا واقعہ نالندہ کا تھا۔ گوتم نام کے اس شخص کے چاچا نے بتیا کہ وہ سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد سے کافی ٹوٹ گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سامنے آئی سشانت سنگھ راجپوت کی فائنل پوسٹ مارٹم رپورٹ، یہ تھی موت کی وجہ
سشانت سنگھ راجپوت کے ڈاکٹر نے کھولے کئی بڑے راز، سابق گرل فرینڈ انکتا لوکھنڈے کو کرتے تھے یاد اور ریا چکرورتی کے ساتھ ہوتا تھا جھگڑا

بتادیں کہ بالی ووڈ کے مشہور اداکار سشانت سنگھ راجپوت نے 14 جون کو خودکشی کرلی تھی ۔ ان کی لاش ممبئی کے باندرہ میں واقع ان کے اپارٹمنٹ میں پھانسی کے پھندے سے لٹکتی ہوئی ملی ۔ صرف 34سال کی عمر میں سشانت نے اس دنیا کو الوداع کہہ دیا۔
First published: Jun 26, 2020 06:21 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading