உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مہاراشٹر : ناندیڑ میں 25 مارچ سے دس روزہ مکمل لاک ڈاون کا آغاز ، جانئے کیا رہے گا کھلا اور کیا بند

    مہاراشٹر : ناندیڑ میں 25 مارچ سے دس روزہ مکمل لاک ڈاون کا آغاز ، جانئے کیا رہے گا کھلا اور کیا بند

    مہاراشٹر : ناندیڑ میں 25 مارچ سے دس روزہ مکمل لاک ڈاون کا آغاز ، جانئے کیا رہے گا کھلا اور کیا بند

    Nanded News : مکمل لاک ڈاؤن نافذ کرنے کے ساتھ ہی ضلع انتظامیہ نے تمام شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ انتظامیہ کا تعاون کریں ۔ کورونا کو پھیلنے سے روکنے کیلئے مکمل لاک ڈاؤن کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچا ہے ۔

    • Share this:
    ناندیڑ: ناندیڑ میں کورونا متاثرین کی تعداد میں دن بہ دن بہت تیزی کے ساتھ اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ پچھلے چند دنوں سے روزانہ ایک ہزار کے قریب نئے مریضوں کا اضافہ ہورہا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے اب تک مکمل لاک ڈاؤن کی بجائے ضمنی پابندیاں لگائی گئی تھیں ۔ ان پابندیوں کا کورونا کو پھیلنے سے روکنے میں کوئی فائدہ نہیں ہورہا ہے ، جس کی وجہ سے اب 25 مارچ سے 4 اپریل کے دوران پورے ضلع میں دفعہ 144 کے ذریعہ مکمل لاک ڈاون کردیا گیا ہے ۔ جس کی وجہ سے عام لوگوں کو بلا ضرورت گھر سے باہر نکلنے پر پابندی لگادی گئی ہے۔ لاک ڈاون میں صرف ایمرجنسی خدمات اور چند مخصوص شعبوں کے علاوہ تمام اداروں پر پابندی لگادی گئی ہے۔

    لاک ڈاون دوران پانچ یا ان سے زائد افراد بیک وقت کسی بھی عوامی مقامات پر جمع نہیں ہوسکیں گے۔ سرکاری اور نجی کھیل میدان بند رہے گے۔ اسی طرح گارڈن بھی بند رہیں گے ۔ عوامی مقامات پر مارننگ واک پر بھی پابندی رہے گی۔ سبھی ہیئر سیلون اور بیوٹی پارلر بند رہیں گے۔ چکن مٹن، انڈے، مچھلی وغیرہ کی دکانیں بند رہیں گی ۔ تاہم اس کاروبار سے وابستہ تاجر ہوم ڈیلری خدمات فراہم کرسکیں گے۔ کرانے کی دکانیں بھی صرف صبح دس بجے تک ہی کھلی رہیں گی ۔ دودھ کاروبار بھی صبح نو بجے سے پہلے جاری رہے گا۔ پرائیویٹ اور ٹیکسی ٹو وہیلر، تھری وہیلر اور فور وہیلر سروسز بھی بند رہے گی ۔ تاہم صرف ایمرجنسی ضرورت کے لئے ان کا استعمال کیا جاسکے گا ۔ جیسے میڈیکل ہیلپ کیلئے ۔

    ایمرجنسی خدمات کیلئے آٹو میں جانے کی اجازت رہے گی ۔ تاہم صرف دو افراد ہی سفر کرسکیں گے۔ سرکاری اور نجی سبھی طرح کی بس، ٹرک، ٹرالی ، ٹمپو اور اس طرح کی سبھی گاڑیوں پر پابندی رہے گی ۔ صرف انہیں اس سے چھوٹ رہے گی جو کورونا کے تحت انتظامات میں استعمال کر رہے ہیں ۔ ایل پی جی گیس سروس ہوم ڈیلیوری جاری رہے گی۔ لکڑی کے کارخانے بند رہیں گے ۔ صرف وہ دکانیں جو شمشان بھومی کے قریب ہیں ، انہیں کھلی رکھنے کی اجازت دی گئی ہے ۔ پٹرل پمپ پر بھی صرف انہیں ہی پیٹرول دیا جا رہاہے ، جنہیں لاک ڈاؤن میں اپنی خدمات جاری رکھنے کی اجازت دی گئی ۔ عام لوگوں کو پٹرول دینے کی اجازت نہیں دی گئی ۔ اسی طرح تعمیرات کے شعبہ سے وابستہ مزدوروں کو اس شرط پر کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے کہ جس مقام پر ان کا کام چل رہاہے ، وہیں پر ان کے قیام و طعام کا نظم کیا جائے۔ سبزی فروش ہاکرس کو بھی صبح دس بجے تک اپنے ٹھیلے پر گھوم گھوم کر سبزی بیچنے کی اجازت دی گئی ہے ۔

    مکمل لاک ڈاؤن نافذ کرنے کے ساتھ ہی ضلع انتظامیہ نے تمام شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ انتظامیہ کا تعاون کریں ۔ کورونا کو پھیلنے سے روکنے کیلئے مکمل لاک ڈاؤن کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچا ہے ۔ کورونا متاثرین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہونے والے ملک کے دس اضلاع میں ناندیڑ کا بھی شمار ہوچکا ہے ، ایسے میں اسی تیزی کے ساتھ یہ مرض پھیلتا رہا تو حالات مزید سنگین صورتحال اختیار کرسکتے ہیں ۔

    وہیں دوسری طرف ضلع میں کورونا متاثرین کے اعداد و شمار کی بات کی جائے تو اب تک 35 ہزار سے زائد افراد کی کورنا جانچ رپورٹ مثبت آئی ہے اور سات سو کے قریب افراد کی موتیں ہوئی ہیں ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: