ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

مہاراشٹر : طوفان اورتیز بارش میں پریشان لوگوں کی مدد کیلئے اس جوڑے نے بڑھایا ہاتھ ، ہر طرف ہورہی تعریف

فیاض شیخ نے اس وقت بارش کے دوران جا کرمدد کی ، جب لوگ اپنے گھروں میں طوفان سے بچ رہے تھے ۔

  • Share this:
مہاراشٹر : طوفان اورتیز بارش میں پریشان لوگوں کی مدد کیلئے اس جوڑے نے بڑھایا ہاتھ ، ہر طرف ہورہی تعریف
مہاراشٹر : طوفان اورتیز بارش میں پریشان لوگوں کی مدد کیلئے اس جوڑے نے بڑھایا ہاتھ ، ہر طرف ہورہی تعریف

ممبئی : توک تائی طوفان کی تباہی کی وجہ سے ممبئی میں بہت زیادہ نقصان ہوا ہے ۔ تیز ہواؤں کے سبب درخت جڑ سے اکھڑ گئے ۔اس طوفانی بارش اور موسلادھار بارش کے  بیچ امبوج واڑی کے جھونپڑپٹی کے علاقے میں متعدد مکانات منہدم ہو گئے۔ لوگوں کے پاس سر چھپانے کی جگہ تک نہیں بچی ۔ اسی بیچ ایک بار پھر ملاڈ کا یہ جوڑا باہر نکلا اور متاثر لوگوں کے کھانے کے ساتھ ساتھ ان کے رہنے کا انتظام کیا۔ فیاض شیخ نے اس وقت بارش کے دوران جا کرمدد کی ، جب لوگ  اپنے گھروں میں طوفان سے بچ رہے تھے ۔ جن جن کے گھروں کی حالت بہت خراب تھی ، فیاض نے ان گھروں کے مکینوں کو اپنے اسکول میں سر چھپانے کی جگہ دی ۔  اور ساتھ ہی کھانے کا انتظام کیا تاکہ کوئی بھوکا نہ رہے ۔


یاد رہے کہ یہ وہی جوڑا ہے جو نوکری جانے کے بعد بھی اپنے فنڈ اور گریجویٹی کی رقم سے لوگوں کی مدد کر رہا ہے ۔ ساتھ  ہی محلہ کے لوگوں کو اکٹھا کرکے یہ جوڑا ملاڈ امبوج واڑی میں کیمونیٹی کچن چلا رہا ہے ۔ بہت سے غریب گھروں میں دو وقت کا کھانا پہنچایا جا رہاہے اور اس مشکل وقت میں بہت سے لوگوں میں راشن تقسیم کر کے ان کی مدد کی جا رہی ہے ۔


ایک مشہور کمپنی سے ملازمت چلی جانے کے بعد فنڈ اور گریجویٹی کی جو رقم ملی ، اسی سے فیاض لوگوں کی مدد کر رہے ہیں ۔ روزانہ سیکڑوں غریبوں کو کھانا کھلا رہے ہیں ۔ اس مشکل  گھڑی میں یہ جوڑا اپنے بارے میں نہیں سوچ رہا ہے ، بلکہ لوگوں کی فکر کرتے ہوئے ان کی مدد کر نے میں لگا ہوا ہے ۔


لوگوں کو ان  کی سماجی خدمات سے سبق لینا چاہئے کہ اللہ کس طرح لوگوں کی مدد کے لئے ان سے کام لے رہا ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: May 19, 2021 12:13 AM IST