ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

ممبئی: بھیونڈی میں 3 منزلہ عمارت منہدم، اب تک 10 لوگوں کی موت، 20 کے پھنسے ہونے کا اندیشہ

حادثہ پیر کی صبح ہوا۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور این ڈی آر ایف کی ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔ نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق، حادثے میں اب تک 10 لوگوں کی موت کی خبر ہے۔

  • Share this:
ممبئی: بھیونڈی میں 3 منزلہ عمارت منہدم، اب تک 10 لوگوں کی موت، 20 کے پھنسے ہونے کا اندیشہ
بھیونڈی میں 3 منزلہ عمارت منہدم، اب تک 10 لوگوں کی موت، 20 کے پھنسے ہونے کا اندیشہ

ممبئی۔ مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے بڑے حادثے کی خبر ہے۔ ممبئی سے متصل بھیونڈی میں تین منزلہ عمارت منہدم (Bhiwandi Building Collapses) ہو گئی ہے۔ حادثہ پیر کی صبح ہوا۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور این ڈی آر ایف کی ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔ نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق، حادثے میں اب تک 10 لوگوں کی موت کی خبر ہے۔ مقامی لوگوں کی مدد سے کم سے کم 20 لوگوں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔ ملبے میں دبے باقی 20 لوگوں کے لئے راحت اور بچاو (Rescue Operation) کا کام جاری ہے۔




تھانے میونسپل کارپوریشن کے پی آر او نے بتایا کہ حادثہ صبح 3 بج کر 20 منٹ پر بھیونڈی کے پٹیل کمپاونڈ میں ہوا۔ اس دوران عمارت میں رہ رہے لوگ گہری نیند میں تھے۔ ابھی تک ملبے سے 10 لوگوں کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔ مرنے والوں کی شناخت کی جا رہی ہے۔ باقی لوگوں کی تلاش جاری ہے۔



تھانے میونسپل کارپوریشن کے مطابق، 1984 میں بنے جیلانی اپارٹمنٹ، مکان نمبر 69 نامی عمارت کا نصف حصہ دیر رات منہدم ہو گیا۔ یہ عمارت خطرے کی فہرست میں تھی۔ اسے خالی کرنے کے لئے نوٹس بھی جاری کیا گیا تھا۔ نوٹس ملنے کے بعد کچھ لوگ تو یہاں سے چلے گئے مگر کچھ لوگ یہیں رہ رہے تھے۔

بتایا جا رہا ہے کہ ممبئی میں پچھلے دنوں ہوئی بھاری بارش کی وجہ سے عمارت کمزور ہو چکی تھی۔ اس عمارت میں 21 کنبے رہتے تھے۔ این ڈی آر ایف کی ٹیم نے پیر کی صبح ملبے سے ایک بچے کو بہ حفاظت نکال لیا۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Sep 21, 2020 07:48 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading