உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مہاراشٹر : بیچ سڑک پر ممبئی پولیس کے ساتھ مارپیٹ کرنے کے الزام تین خواجہ سرا گرفتار

    مہاراشٹر : بیچ سڑک پر ممبئی پولیس کے ساتھ مارپیٹ کرنے کے الزام تین خواجہ سرا گرفتار

    مہاراشٹر : بیچ سڑک پر ممبئی پولیس کے ساتھ مارپیٹ کرنے کے الزام تین خواجہ سرا گرفتار

    خواجہ سراوں کی ہنگامہ آرائی کی وجہ سے پوری سڑک پر ٹریفک جام تھا اور یہ ہنگامہ کافی دیر تک جاری رہا ، جس کے بعد کسی طرح پولیس نے تمام کنروں کو اپنی حراست میں لے لیا ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
    ممبئی : ممبئی کے ملاڈ علاقہ میں خواجہ سراؤں کی دہشت بڑھ گئی ہے ۔ ویڈیو میں خواجہ سرا اپنے کپڑے اتار کر پولیس پر حملہ کرتے نظر آرہے ہیں ۔ کنروں کی ہنگامہ آرائی کی وجہ سے پوری سڑک پر ٹریفک جام تھا اور یہ ہنگامہ کافی دیر تک جاری رہا ، جس کے بعد کسی طرح پولیس نے تمام کنروں کو اپنی حراست میں لے لیا ۔ اس معاملہ میں بانگور نگر پولیس نے 3 کے خلاف آئی پی سی دفعہ کے اوراین ڈی ایم اے ایکٹ اور 34 کی دفعہ 353،332،188،51 کے تحت مقدمہ درج کرکے گرفتار کیاہے۔

    بانگور نگر پولیس کے سینئر افسر شوبھا پیسے نے بتایا کہ یہ ویڈیو سنیچر کی دوپہر کا ہے۔ ایک موٹر سائیکل سوار کے آٹو رکشہ سے ٹکرانے کے بعد خواجہ سراؤں کا ایک گروپ آٹو ڈرائیور کی حمایت میں آیا اور بائیک سوارکو مارنا شروع کر دیا ۔ اس کے دفاع میں جب ٹریفک پولیس اور بانگورنگر کے کچھ پولیس والے اسے بچانے گئے تو خواجہ سراؤں کا ایک گروپ آیا اور انہوں نے پولیس کو بھی مارنا شروع کر دیا ۔ پولیس کو دھمکیاں دینے اور پولیس کے کام میں مداخلت کرنے کی دفعہ کے تحت تین خواجہ سراؤں کو گرفتار کیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

    اس واقعہ کے بعد خواجہ سراؤں کے بارے میں پورے ملاڈ علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے ۔ ہر کوئی اس بات کی بحث کر رہا ہے کہ اس طرح بغیر کسی ہچکچاہٹ کے تماشہ بنانے والے اور پولیس اہلکاروں کا گریبان پکڑنے والے واقعی خواجہ سرا ہیں یا ان کی آڑ میں کوئی اورہے ۔ پولیس ہر پہلو سے اپنی جانچ کر رہی ہے ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: