ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

ہندوستان کےعازمین حج کے کوٹے میں سعودی حکومت کو اضافہ کرنا چاہئے: وزیرسیاحت مہاراشٹرکی اپیل

تاج ہوٹل میں "حج عمرہ انٹرنیشنل ٹورازم فیئر" کا افتتاح کیا گیا۔

  • Share this:
ہندوستان کےعازمین حج کے کوٹے میں سعودی حکومت کو اضافہ کرنا چاہئے: وزیرسیاحت مہاراشٹرکی اپیل
مہاراشٹرمیں منعقدہ حج عمرہ انٹرنیشنل ٹورازم فیئر میں ریاستی وزیر سیاح جے کمار راول ودیگر۔

زیادہ سے زیادہ ہندوستانی مسلمان حج سفرپرجاسکیں، اس کے لئے سعودی عرب حکومت کو ہندوستان کے حج کے کوٹے میں اضافہ کرنا چاہئے، یہ اپیل مہاراشٹرکے وزیرسیاحت جے کمارراول نے کی ہے۔


جے کمارراول یہاں تاج ہوٹل میں "حج عمرہ انٹرنیشنل ٹورازم فیئر" میں منعقدہ تقریب کے افتتاح کے موقع پرخطاب کررہے تھے۔ اس سے قبل وزیرراول کے ہاتھوں فیئرکا افتتاح کیا گیا۔  پروگرام میں سعودی عرب کی 40 سیاحتی کمپنیوں نے بھی شرکت کی۔


اس دوران راول نے سعودی عرب اورمہاراشٹرکے درمیان سیاحت کو فروغ دینے کے لئے موجود تمام کمپنی کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے دونوں ملکوں میں سیاحت کوبڑھاوا دینے کے لئے کرٹورازم کے تمام شعبوں سے تبادلہ خیال کیا۔


راول نے کہا کہ ہندوستان کے اجمیرمیں واقع خواجہ معین الدین چشتی درگاہ، ممبئی واقع حاجی علی درگاہ، دہلی واقع جامع مسجد، آگرہ واقع تاج محل وغیرہ کے تئیں پوری دنیا کے مسلم شہریوں کی توجہ کا مرکزرہا ہے، اس لئے غیرملکی سیاحوں کوہندوستان میں آنا چاہئے۔ ساتھ ہی سعودی شہریوں کا بالی ووڈ پریم بھی بہت ہے، دونوں ملکوں کے تعلقات اورسیاحت میں اضافہ کے لئے اس کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں مسلمانوں کی آبادی بہت زیادہ  ہے۔ اس لئے حج مسافروں کے لئے صرف ایک لاکھ 70 ہزارکا کوٹہ  بہت ہی کم ہے، اسے بڑھایا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے حج مبارک کے سفرپرجانے کے تمام انتظامات ٹورسٹ کمپنیاں کررہی ہیں۔

پروگرام میں محکمہ سیاحت کے پرنسپل سکریٹری وجے کمار گوتم سمیت حیدراعظم، وسیم خان، محمد قاسم، علی خان وغیرہ موجود تھے۔ حج سفرکے دوران ضروری سہولیات جیسے ہوٹل، کیٹرنگ، ٹریول ٹکٹ، پاسپورٹ، گاڑی وغیرہ سبھی سہولیات دستیاب کرانے والی کمپنیوں نے اپنا اسٹال اس فیئرمیں لگایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   حج کمیٹی کوروپئے میں گراوٹ کے سبب زبردست خسارہ، عازمین حج کی جیب پر بوجھ ڈالنے کی تیاری

یہ بھی پڑھیں:     ہندستانی عازمین کوزبردست راحت : حج اور سستا ہوا، مختار عباس نقوی کی ناراضگی پر ری ٹنڈرنگ

یہ بھی پڑھیں:    ملک کی آزادی کے بعد سال رواں سب سے زیادہ عازمین جائیں گے سفر حج پر : مختار عباس نقوی
First published: Oct 05, 2018 11:23 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading