Maharashtra : اورنگ آباد اور عثمان آباد کا نام بدلنے پر ادھو سرکار کی مہر، ناراض کانگریس نے بیچ میں چھوڑی کابینہ میٹنگ
Maharashtra : اورنگ آباد اور عثمان آباد کا نام بدلنے پر ادھو سرکار کی مہر، ناراض کانگریس نے بیچ میں چھوڑی کابینہ میٹنگ (Facebook/Shiv Sena)
Maharashtra Cabinet Meeting: پارٹی میں بغاوت کے بعد اپنی حکومت کیلئے خطرے کا سامنے کررہے مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے بدھ کو کابینہ کی میٹنگ کی صدارت کی، جس میں اورنگ آباد شہر کا نام سمبھاجی نگر اور عثمان آباد شہر کا نام بدل کر دھارا شیو رکھنے کو منظوری دی گئی
ممبئی : پارٹی میں بغاوت کے بعد اپنی حکومت کیلئے خطرے کا سامنے کررہے مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے بدھ کو کابینہ کی میٹنگ کی صدارت کی، جس میں اورنگ آباد شہر کا نام سمبھاجی نگر اور عثمان آباد شہر کا نام بدل کر دھارا شیو رکھنے کو منظوری دی گئی ۔ تاہم ذرائع کے حوالے سے خبر ہے کہ کانگریس کئی جگہوں کے نام کی تبدیلی سے کافی ناراض ہے اور اسی وجہ سے پارٹی کے کچھ لیڈران غصے میں کابینہ کی میٹنگ چھوڑ کر چلے گئے۔ اورنگ آباد اور عثمان آباد شہر کا نام تبدیل کرنے کے پیچھے دلیل یہ ہے کہ ادھو ٹھاکرے یہ بتانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ انہوں نے اپنی ہندوتوا شبیہ کو برقرار رکھا ہے ۔
دونوں شہروں کے ناموں کے علاوہ کابینہ کی میٹنگ میں نوی ممبئی بین الاقوامی ہوائی اڈے کا نام آنجہانی ڈی بی پاٹل بین الاقوامی ہوائی اڈہ رکھنے کو بھی منظوری دی گئی ۔ کابینہ کے دیگر فیصلوں میں احمد نگر ۔ بیڑ ۔ پرلی ویجناتھ نئی ریلوے لائن پروجیکٹ کی تعمیر نو کو منظوری دینے کے ساتھ ہی یہ کہا گیا کہ ریاستی حکومت اس میں اپنا حصہ ڈالے گی۔
Maharashtra state cabinet approves the renaming of Aurangabad to Sambhaji Nagar and Osmanabad to Dharashiv. Navi Mumbai Airport's name will be changed to DB Patil International Airport.
وہیں دیگر پسماندہ بہوجن بہبود محکمہ کے تحت حکومت نے دیہی علاقوں میں خصوصی پسماندہ طبقہ اور دیگر پسماندہ طبقات کیلئے کرانتی جیوتی ساوتری بائی پھولے گھرکول یوجنا کے نفاذ پر بھی اپنی مہر ثبت کردی ۔
بتادیں کہ ریاست کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کی صدارت میں کابینہ کی میٹنگ ایسے وقت میں ہوئی ہے جب مہاراشٹر میں سیاسی بحران چل رہا ہے۔ نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار اور کابینی وزیر چھگن بھجبل نے کورونا وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے آن لائن میٹنگ میں شرکت کی تھی۔ دوسری جانب جمعرات کو گورنر ہاؤس میں فلور ٹیسٹ کرانے کی ہدایت کے خلاف سپریم کورٹ میں سماعت جاری ہے۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔