ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

ادھو ٹھاکرے کی تاجپوشی آج، این سی پی کا ہوگا نائب وزیر اعلیٰ، یہ ہو سکتے ہیں وزیر

شیو سینا، این سی پی اور کانگریس کی میٹنگ کے بعد این سی پی لیڈر پرفل پٹیل نے بدھ کی رات کہا کہ مہاراشٹر حکومت میں این سی پی کو نائب وزیر اعلیٰ کا عہدہ ملے گا۔

  • Share this:
ادھو ٹھاکرے کی تاجپوشی آج، این سی پی کا ہوگا نائب وزیر اعلیٰ، یہ ہو سکتے ہیں وزیر
شیو سینا، این سی پی اور کانگریس کی میٹنگ کے بعد این سی پی لیڈر پرفل پٹیل نے بدھ کی رات کہا کہ مہاراشٹر حکومت میں این سی پی کو نائب وزیر اعلیٰ کا عہدہ ملے گا۔

ممبئی: مہاراشٹر میں پہلی مرتبہ ٹھاکرے خاندان سے کوئی وزیر اعلیٰ بننے جا رہا ہے۔ شیوسینا کے دوسرے وزیر اعلیٰ کے طور پر پارٹی سربراہ ادھو ٹھاکرے آج شام 6.40 بجے ممبئی کے شیواجی پارک میں حلف لیں گے۔ بتایا جارہا ہے کہ ادھو ٹھاکرے کے ساتھ تینوں ہی پارٹیوں کے دو۔دو لیڈران بھی حلف لے سکتے ہیں۔ وہیں این سی پی کی طرف سے جینت پاٹل اور چھگن بھجبل یا اجیت پوار حلف لے سکتے ہیں۔

شیو سینا، این سی پی اور کانگریس کی میٹنگ کے بعد این سی پی لیڈر پرفل پٹیل نے بدھ کی رات کہا کہ مہاراشٹر حکومت میں این سی پی کو نائب وزیر اعلیٰ کا عہدہ ملے گا۔ کانگریس کو اسمبلی اسپیکر کا عہدہ ملے گا جبکہ این سی پی کو نائب وزیر اعلیٰ کا عہدہ ملے گا۔ پرفل پٹیل نے کہا کہ جمعرات کی شام کو ادھو ٹھاکرے کے وزیر اعلیٰ کا حلف لینے کے ساتھ

تینوں پارٹیوں میں سے ہر ایک میں سے ایک یا دو ممبران اپنے عہدے کا حلف لیں گے۔

بتایا جارہا ہے کہ ادھو ٹھاکرے کے ساتھ شیو سینا ، این سی پی اور کانگریس کے دو۔دو لیڈران بھی حلف لے سکتے ہیں۔

ریاست کی نئی حکومت میں تینوں پارٹیوں کے کون۔کون لیڈر وزیر بنیں گے اس کو لیکر قیاس لگائے جانے لگے ہیں۔ نیوز18 کو ذرائع سے جو اطلاع ملی ہے اس کے مطابق تینوں پارٹیوں سے کل 34 اہم لیڈران کے نام سامنے آئے ہیں جو وزیر بن سکتے ہیں۔

شیو سینا۔۔
ایکناتھ شنڈے
سبھاش دیسائی
سنیل پربھو
انل پرب
دیپک کیسرکر
گلاب راؤ پاٹل سنجے راتھوڑ
آشیش جیسوال
گوپی کشن باجوریا
تاناجی ساونت
ادے سامنت
این سی پی۔۔۔
اجیت پوار
چھگن بھجبل
جینت پاٹل
دلیپ ولسے پاٹل
حسن مشرف
راجیش توپے
نواب ملک
انل دیش مکھ
دننجے منڈے
جتیندر اوہاڈ
کانگریس۔۔
پرتھوی راج چوہان (اسپیکر بن سکتے ہیں)۔
اشوک چوان
وجے وڈے ٹیوار
ستیج پاٹل
امت دیش مکھ
بالا صاحب تھوراٹ
کے سے پڑوی
سنیل کیدار
نتن راؤت
یشومتی ٹھاکر
وشو جیت قدم
نانا پوٹولے
ورشا گائک واڑ
ان پٹ ابھیشیک پانڈے)۔
First published: Nov 28, 2019 07:25 AM IST