اپنا ضلع منتخب کریں۔

    مہاراشٹر تشدد: جگنیش میوانی اور عمر خالد کے خلاف اشتعال انگیزی کا مقدمہ

    دلت لیڈر جگنیش میوانی: فائل فوٹو۔

    دلت لیڈر جگنیش میوانی: فائل فوٹو۔

    ممبئی۔ مہاراشٹر کے پنے میں بھڑکے تشدد کے معاملے میں گجرات کے آزاد ایم ایل اے جگنیش میوانی اور جے این یو طالب علم عمر خالد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      ممبئی۔ مہاراشٹر میں ممبئی ، پونے سمیت متعدد شہروں میں پھوٹ پڑنے والے تشدد کے بعد پولیس نے گجرات کے دلت ایم ایل اے جگنیش موانی اور جے این یو عمر خالد کے خلاف شرانگیزی اور تشدد بھڑکانے کا مقدمہ دائر کیا ہے۔ پونے کے وشرام باغ پولیس اسٹیشن میں دونوں کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعات153اے، 505اور117 کے تحت کیس درج کیا گیا ہے۔ اس درمیان پولیس نے جگنیش اور خالد کے ممبئی میں ہونے والے اجلاس کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔ اس کے خلاف سخت ناراضگی کا اظہار کیا جارہا ہے۔


      واضح رہیکہ نئے سال موقع پر بھیما کورے گاؤں میں 200سال قبل فرنگیوں اور پیشوا کے درمیان جنگ میں انگریزی فوج کو فتح حاصل ہوئی تھی، جس میں دلتوں کی اکثریت تھی اور ہرسال دلت بڑی تعداد میں جیت کی یادگار پر جمع ہوتے ہیں۔ دوسری صدی کی وجہ سے تقریباً تین لاکھ دلت جمع ہوگئے اور مراٹھا فرقہ تصادم کے سبب ایک دلت ہلاک ہوگیا اور پونے، ممبئی سمیت ریاست کے دس سے زیادہ شہروں میں تشدد پھوٹ پڑا۔جس کے نتیجہ میں اربوں کی املاک کو نقصان پہنچا ہے۔


      مہاراشٹر کی فڑنویس حکومت نے ہائی کورٹ کے سٹینگ جج سے انکوائری کا حکم دیا ہے جبکہ بعد کے تشدد کی تحقیق بھی کرانے کی مانگ بڑھ گئی ہے۔

      First published: