اپنا ضلع منتخب کریں۔

    مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ کی 9 سال بعد میٹنگ ، کئی اہم فیصلے

     مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ کی پہلی میٹنگ میں مجوزہ شادی خانے کی تعمیر کے لیے این او سی دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

    مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ کی پہلی میٹنگ میں مجوزہ شادی خانے کی تعمیر کے لیے این او سی دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

    مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ کی پہلی میٹنگ میں مجوزہ شادی خانے کی تعمیر کے لیے این او سی دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

    • ETV
    • Last Updated :
    • Share this:
      اورنگ آباد (اظہرالدین) آخر کار 9 سال کے بعد مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ کی پہلی میٹنگ منعقد ہوہی گئی ۔ تاہم اس میٹنگ میں ایم آئی ایم کا دباؤ صاف نظر آیا۔ میٹنگ میں مجوزہ شادی خانے کی تعمیر کے لیے این او سی دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ علاوہ ازیں وقف بورڈ کے ملازمین کی تعداد میں اضافہ اور بورڈ کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے کے علاوہ لیگل ایڈوائزری گروپ بنانے جیسے اہم فیصلے بھی کئے گئے۔ تقریباً نو سال بعد منعقد ہوئی بورڈ کی میٹنگ کئی معنوں میں اہمیت کی حامل رہی ۔
      گزشتہ کئی برسوں سے لاغر اور انتہائی کمزور سمجھے جانے والے ادارے مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ میں اس وقت نئی جان نظر آئی ، جب بورڈ کی پہلی میٹنگ کے بعد بورڈ کے چیئرمین ایم ایم شیخ نے میٹنگ سے متعلق میڈیا کو بتایا کہ بورڈ کو ہر طرح سے مستحکم کرنا ان کی ترجیحات میں شامل رہےگا اور اس کی شروعات بورڈ کے ملازمین کی تعداد میں اضافے سے کی جائے گی۔
      وقف جائیدادوں کے دستاویز کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیئے کومپیکٹ روم ، سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب، ہر ضلع میں وقف افسر کی تقرری، ضلع سطح پر بورڈ کی میٹنگوں کا انعقاد اور فوری طور پرآٹھ تقرر ی کے لیے حکومت کو پرپوزل بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا۔ چیئرمین کے مطابق بورڈ وقف کی منشاکو پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کرے گا۔
      میٹنگ کے آغاز سے قبل ایم آئی ایم کے رکن اسمبلی امتیاز جلیل اور ایم آئی ایم ارکان نے پھول پیش کرکے بورڈ کے ارکان کاخیر مقدم کیا اور حمایت باغ کے مجوزہ شادی خانے کی تعمیر کو ہری جھنڈی دکھانے کا مطالبہ کیا۔ بورڈ کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ میٹنگ میں شادی خانہ کی تعمیر کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ، کیونکہ وہ میٹنگ کے ایجنڈے میں شامل تھا ۔
      چیئر مین نے بتایا کہ ایم آئی ایم لیڈر غفار قادری سے شادی خانہ کی تعمیر کے سلسلے میں بات ہوئی تھی ۔انھیں مسجد کمیٹی کے اعتراض سے واقف کروایا گیا تھا۔ ہم نے درمیانی راستہ نکالا ہے اور حمایت باغ میں ہی وقف کی زمین پر مسجد سے کچھ فاصلے پر شادی خانہ تعمیر کیا جائے گا۔ ہم دو کروڑ روپے واپس جانے نہیں دیں گے ، لیکن ایم آئی ایم کے لیڈروں کو اس معاملے پر سیاست نہیں کرنی چاہئے ۔
      میٹنگ میں سات میں سے پانچ ارکان موجود تھے ، جبکہ دو ارکان شرکت نہیں کر سکے ۔ بورڈ کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ اورنگ آباد میں اے ایم یو کی شاخ کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے وقف بورڈ ہر ممکن کوشش کرے گا ۔
      First published: