உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مہاراشٹر کے اس شہر میں کورونا ویکسین نہ لینے والوں کو سخت وارننگ

    مہاراشٹر کے اس شہر میں کورونا ویکسین نہ لینے والوں کو سخت وارننگ

    مہاراشٹر کے اس شہر میں کورونا ویکسین نہ لینے والوں کو سخت وارننگ

    Corona vaccine: تھانہ شہر کے مہاپور نریش مہسکے نے ہفتہ کو کہا کہ جن لوگوں کو کورونا ٹیکہ کی ایک بھی ڈوز نہیں لگی ہے ، انہیں تھانہ نگر نگم کے ذریعہ چلنے والی بسوں میں سفر کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔

    • Share this:
      تھانہ : ہندوستان میں ایک مرتبہ پھر کورونا وائرس کے معاملات میں اضافہ ہورہا ہے ۔ انفیکشن کے بڑھتے معاملات کو دیکھتے ہوئے کئی ریاستوں میں ضوابط میں سختی کی جارہی ہے ۔ وہیں مہاراشٹر کے تھانہ میں ویکسین نہ لینے والے لوگوں کو بس میں سفر کرنے کی اجازت نہیں ملے گی ۔ تھانہ شہر کے مہاپور نریش مہسکے نے ہفتہ کو کہا کہ جن لوگوں کو کورونا ٹیکہ کی ایک بھی ڈوز نہیں لگی ہے ، انہیں تھانہ نگر نگم کے ذریعہ چلنے والی بسوں میں سفر کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ یہ اعلان تھانہ میونسل کارپوریشن کے اس بیان کے کچھ دنوں کے بعد ہوا ہے کہ جس میں کہا گیا تھا کہ جن ملازمین نے ٹیکے کی ایک بھی ڈوز نہیں لی ہے ، انہیں تنخواہ نہیں دی جائے گی ۔

      مہسکے کے حوالے سے ایک پریس نوٹ میں کہا گیا ہے کہ نومبر کے آخر تک سو فیصد ٹیکہ کاری کے ہدف کو پورا کرنے کیلئے مختلف تدابیر اختیار کرنا انتہائی ضروری ہوگیا ہے ۔ پریس نوٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹی ایم سی نے ٹیکہ لگوا چکے شہریوں کا گھر گھر جاکر سروے شروع کیا تھا ۔ نوٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر کسی کی ٹیکہ کاری ہوئی نہیں پائی جاتی ہے تو میونسپل کارپوریشن اپنے سینٹروں پر ٹیکہ لگواتا ہے ۔ میونسپل کے ذریعہ چلنے والی بسوں میں سفر کرنے والوں کو اپنے ساتھ ٹیکہ کاری کا سرٹیفکیٹ یا سفر پاس لے جانا ضروری ہے ۔ ورنہ انہیں بسوں میں سوار ہونے کی اجازت نہیں دی جائے ۔ جن لوگوں کو کورونا کے ٹیکے کی ایک بھی ڈوز نہیں لگی ہے ، انہیں تھانہ میونسپل کارپوریشن کے ذریعہ چلنے والی بسوں میں سفر کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔

      تھانے ضلع میں جمعہ تک 8600118 لوگوں کو ٹیکہ لگایا جاچکا ہے ۔ ٹی ایم سی کے ذریعہ دستیاب کرائے گئے اعداد و شمار کے مطابق ان میں سے کل 5600856 کو پہلی اور 2999262 کو دوسری ڈوز مل چکی ہے ۔

      پیر کو تھانے میونسپل کارپوریشن نے کہا تھا کہ اس کے ان ملازمین کو تنخواہ نہیں دی جائے گی ، جنہوں نے کورونا ٹیکہ کی ایک بھی ڈوز نہیں لگوائی ہے ۔ جن ملازمین نے مقررہ مدت کے اندر اپنی دوسری ڈوز نہیں لی ہے ، انہیں بھی ان کی تنخواہ نہیں ملے گی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: