ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

مہاراشٹر میں کورونا کا قہر جاری ، ممبئی پولیس کو دو ماسک اور فیس شیلڈ پہننے کی ہدایت

ممبئی پولیس کمشنر ہیمنت نگرالے نے ممبئی کے تمام پولیس اہلکاروں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک نیا حکم جاری کیا ہے ، جس کے مطابق ڈیوٹی پر موجود تمام پولیس اہلکاروں کو ڈبل ماسک اور چہرے کی شیلڈ لگانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

  • Share this:
مہاراشٹر میں کورونا کا قہر جاری ، ممبئی پولیس کو دو ماسک اور فیس شیلڈ پہننے کی ہدایت
مہاراشٹر میں کورونا کا قہر جاری ، ممبئی پولیس کو دو ماسک اور فیس شیلڈ پہننے کی ہدایت

ممبئی: کورونا وائرس کے بڑھتے خطرے کے درمیان میں مہاراشٹر اور ممبئی پولیس مستقل طور پر اپنی ڈیوٹی انجام دے رہی ہے ۔ اس دوران بہت سارے پولیس اہلکار کورونا کی زد میںآ ئے اور متعدد پولیس اہلکاروں کی موت بھی ہو گئی ۔ ایسے میں کورونا کے بڑھتے معاملات کو دیکھتے ہوئے ممبئی پولیس نے ایک آرڈر جاری کیا ہے ، جس کے مطابق ڈیوٹی پر موجود تمام پولیس اہلکاروں کو دو ماسک اور چہرے کی شیلڈ پہننی ہوگی ۔


کورونا کی وجہ سے ہر جگہ برا حال ہے ، اسی کے پیش نظر ممبئی پولیس کمشنر ہیمنت نگرالے نے ممبئی کے تمام پولیس اہلکاروں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک نیا حکم جاری کیا ہے ، جس کے مطابق ڈیوٹی پر موجود تمام پولیس اہلکاروں کو ڈبل ماسک اور چہرے کی شیلڈ لگانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ممبئی پولیس کمشنر کے جاری کردہ احکامات سے متعلق تمام زون کے ڈی سی پی کیلئے ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ ڈیوٹی پر موجود تمام پولیس اہلکاروں کے لئے دو ماسک اور چہرے کی شیلڈ فراہم کرنے کیلئے کہا گیا ہے۔ نیز ممبئی پولیس کمشنر کے جاری کردہ حکم پر سختی سے عمل کرنے کیلئے بھی کہا گیا ہے ۔


اطلاعات کے مطابق جب ڈیوٹی پر تعیناتی یا پھر گاڑیوں کی ناکہ بندی کے دوران پولیس اہلکاروں کو ڈبل ماسک اور فیش شیلڈ لگانا لازمی ہے ۔ کورونا کا قہرمہاراشٹر میں سب سے زیادہ ہے ۔ یہاں مرنے والوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے ۔ مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 48700 معاملات سامنے آئے ہیں ۔ ایک ہی دن میں 524 اموات ہوئی ہیں ۔ ممبئی میں بھی ایک دن میں 3840 معاملات سامنے آئے ہیں اور 71  کی موت ہو چکی ہے ۔


ریاست میں اب تک سرگرم مریضوں کی کل تعداد 674770 تک پہنچ چکی ہے اور اموات کی شرح 1.5 فیصد ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 27, 2021 07:47 PM IST