ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

پاکستان کی سرحد کے نزدیک ہندوستانی فوج کی بڑی جنگی مشق ، پہلی مرتبہ ہوا اس گرڈ سینسر کا استعمال

ہندوستانی فوج کی سب سے طاقتور 21 اسٹرائیک کور پاکستان کی سرحد سے متصل جنگی مشق کررہی ہے ۔

  • Share this:
پاکستان کی سرحد کے نزدیک ہندوستانی فوج کی بڑی جنگی مشق ، پہلی مرتبہ ہوا اس گرڈ سینسر کا استعمال
ہندوستانی فوج کی سب سے طاقتور 21 اسٹرائیک کور پاکستان کی سرحد سے متصل جنگی مشق کررہی ہے ۔

ہندوستانی فوج کی سب سے طاقتور 21 اسٹرائیک کور پاکستان کی سرحد سے متصل جنگی مشق کررہی ہے ۔ اس جنگی مشق میں ہندوستانی فوج کے 40 ہزار جوان آپریشن سدرشن چکر کے تحت چند گھنٹوں میں دشمن پر حملہ کرکے اس کے علاقہ کو اپنے قبضہ میں لے لیں گے ۔ ہندوستانی فوج پہلی مرتبہ اس اس جنگی مشق میں شوٹر گرڈ سینسر کا استعمال کررہی ہے ۔


تقریبا تین ماہ سے جاری اس جنگی مشق کے دوران فوج کے جوان جمعہ کو چند گھنٹوں میں دشمن کے علاقوں پر قبضہ کرنے کی اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کریں گے ۔ پاکستان کی سرحد سے متصل باڑمیر ضلع میں یہ جنگی مشق کی جارہی ہے ۔ سندھو سدرشن چکر آپریشن میں مسلسل 12 گھنٹوں تک جنگ لڑنے کی صلاحیت کو میدان پر آزمایا جائے گا ۔ جنگی مشق کے دوران میکینائزڈ فورس پہلی مرتبہ شوٹر گرڈ سینسر کا استعمال کرنے جارہی ہے ۔ اس کے تحت جنگی علاقہ میں اسرائیلی یو اے وی ہیرین ، ہیلی کاپٹر اور سیٹیلائٹ سے ہدف کو گرڈ کی تصویر بھیجی جائے گی ۔


جنگی مشق میں مسلح ، میکینائزڈ انفینٹری ، انفینٹری ، آرٹیلری ، آرمی اینڈ ڈیفنس ، آرمی ایوی ایشن کے جنگی ہیلی کاپٹر ، فضائیہ کے آلات اور اسپیشل فورس کو خاص طور پر دکھایا جائے گا ۔ کے 9 ورج ( سیلف پروپیلڈ آرٹیلری گن سسٹم ) اور ملک میں تیار لائٹ ہیلی کاپٹر رودر کا خاص طور پر استعمال کیا جارہا ہے ۔


غور طلب ہے کہ گزشتہ دنوں فوج نے ہندوستان اور پاکستان کی بین الاقوامی سرحد سے متصل جیسلمیر میں جنگی مشق کی تھی ۔ یہ جنگی مشق پوکرن فیلڈ فائرنگ رینج میں دو دنوں تک چلی تھی ۔ اس سے پہلے ریگستان کے دھوروں میں وار گیم ایکسرسائز کی گئی تھی ۔ وار گیم ایکسرسائز میں ہندوستان سمیت 8 ممالک کی افواج نے اپنی جنگی مہارت کا لوہا منوایا تھا ۔ اس مقابلہ کے دوسرے مرحلہ میں ہندوستانی فوج نے چین سمیت سات ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا تھا ۔
First published: Nov 15, 2019 06:04 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading