مالیگاوں دھماکہ معاملہ میں لیفٹیننٹ کرنل پرساد پروہت اور سادھوی پرگیا سنگھ ٹھاکر سمیت 7 دیگر ملزمان پردہشت گردانہ سازش رچنے اور قتل کے الزامات طے کئے گئے ہیں۔ سبھی پر ابھنیو بھارت تنظیم کے ذریعہ ایک مقصد کے تحت دہشت گردی پھیلانے کی سازش رچنے اور 29 ستمبر کو واردات کو انجام دینے کے الزامات طے ہوئے ہیں۔
اس سلسلے میں خصوصی این آئی اے کی عدالت نے کہا کہ حملہ میں 6 افراد ہلاک اور 101 افراد زخمی ہوئے تھے۔ یہ دہشت گردی ایکٹ کے تحت آتا ہے۔ اس معاملے کا ٹرائل 2 نومبر سے شروع ہوگا۔ تاہم، عدالت کے فیصلے کے بعد تمام ملزمین نے خود کو بے قصور بتایا۔
بتا دیں کہ اس میں کرنل پروہت اور سادھوی پرگیا کے علاوہ میجر رمیش اپادھیائے، سمیر کلکرنی، اجے راہرکر، سدھاکر دیویدی اور سدھاکر چترویدی شامل ہیں۔ ان سبھی پر یواے پی اے کی دفعہ 18 ( دہشت گردانہ واردات کو انجام دینا)، اور 16، ( دہشت گردانہ واردات انجام دینے کی سازش کرنا)، کے علاوہ دھماکہ خیز مواد سے متعلق قانون کی دفعہ 3, 4, 5 اور 6 کے تحت الزامات طے ہوئے ہیں۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔