ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

مالیگاؤں بم دھماکہ معاملہ : سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کی ضمانت کی درخواست مسترد

نئی دہلی۔ 2008 مالیگاؤں دھماکے کی ملزم سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کی ضمانت کی درخواست ممبئی سیشن کورٹ نے ٹھکرا دی ہے۔

  • IBN Khabar
  • Last Updated: Jun 28, 2016 03:50 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
مالیگاؤں بم دھماکہ معاملہ : سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کی ضمانت کی درخواست مسترد
نئی دہلی۔ 2008 مالیگاؤں دھماکے کی ملزم سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کی ضمانت کی درخواست ممبئی سیشن کورٹ نے ٹھکرا دی ہے۔

نئی دہلی۔ 2008 مالیگاؤں دھماکے کی ملزم سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کی ضمانت کی درخواست ممبئی سیشن کورٹ نے ٹھکرا دی ہے۔ ملزم سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کی ضمانت کی درخواست پر جانچ ایجنسی این آئی اے نے کوئی اعتراض نہیں کیا تھا اور وہ پہلے ہی پرگیہ کو کلین چٹ دے چکی ہے۔


حالیہ ضمانت کی درخواست پر جانچ ایجنسی این آئی اے نے سب کچھ سیشن کورٹ پر چھوڑ دیا ہے۔ بتا دیں کہ 29 ستمبر 2008 کو مہاراشٹر کے مالیگاؤں میں ایک بم دھماکہ ہوا تھا جس میں 8 افراد کی موت ہو گئی تھی اور 80 سے زیادہ لوگ زخمی ہو گئے تھے۔ نومبر میں ہی ریاست کی اے ٹی ایس نے اس معاملے میں سادھوی پرگیہ سمیت اس معاملے کو حل کرنے کا دعوی کیا تھا لیکن 2011 میں یہ معاملہ تحقیقات کے لئے این آئی اے کو دے دیا گیا۔


 

First published: Jun 28, 2016 03:50 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading