உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مالیگاؤں بم دھماکہ معاملے میں این آئی اے کے خلاف ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

    ناندیڑ۔ مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملے میں کرنل پروہت اور سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کو کلین چٹ دئے جانے پر جمعیتہ علماء نے این آئی اے کے خلاف ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

    • ETV
    • Last Updated :
    • Share this:

      ناندیڑ۔ مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملے میں کرنل پروہت اور سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کو کلین چٹ دئے جانے پر جمعیتہ علماء نے این آئی اے کے خلاف ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جمعیتہ علما کے ریاستی صدر حافظ ندیم صدیقی نے ناندیڑ میں تنظیمی اجلاس کے دوران یہ اعلان کیا ہے ۔ جمعیتہ علماء کا مراٹھواڑہ کی سطح کا تنظیمی اجلاس ناندیڑ کے مدرسہ تجوید القرآن میں منعقد ہوا۔ جمعیت کے ریاستی صدر حافظ ندیم صدیقی کی قیادت میں منعقدہ اجلاس میں ضلعی و تعلقوں کی سطح پر منتخب ہونے والے نئےعہدیداران کے ناموں کا اعلان کیا گیا ۔ اجلاس کے دوران جمعیتہ کے لیگل سیل کی جانب سے بے گناہ مسلم نوجوانوں کی رہائی کے سلسلے میں کی جارہی کوششوں اور ان کے نتائج کے بارے میں معلوما ت دی گئی ۔

      حافظ ندیم صدیقی نے مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملے میں این آئی اے کے ذریعہ بھگوا تنظیموں سے وابستہ کرنل پروہت اور سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کو کلین چٹ دئے جانے پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے اس کے خلاف عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے کی بات کی ۔اجلاس کے دوران وقف جائیدادوں کی ترقی کے نام پر ریاستی حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے ایک سرکاری اعلامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا اور وقف جائیداد پر قبضوں کے معاملے میں حکومت کی نیت پر سوالات کھڑے کیے گئے ۔ اجلاس میں مراٹھواڑہ کے تقریباً سبھی اضلاع سے جمعیت کے ارکان و کارکنان نے شرکت کی ۔

      First published: