உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    شوہر نے بیوی کے ساتھ کیا انتہائی گھنونا کام، اور پھر کھیلنے لگا ویڈیو گیم، پولیس بھی رہ گئی حیران

    بھائی کے ہاتھوں بہن کے قتل کے بعد گھر میں کہرام مچ گیا ۔ گھر والوں نے اس واردات کی جانکاری پولیس کو دی ، جس کے بعد پولیس نے طمنچہ کے ساتھ بھائی کو گرفتار کرلیا ۔ (علامتی تصویر)

    بھائی کے ہاتھوں بہن کے قتل کے بعد گھر میں کہرام مچ گیا ۔ گھر والوں نے اس واردات کی جانکاری پولیس کو دی ، جس کے بعد پولیس نے طمنچہ کے ساتھ بھائی کو گرفتار کرلیا ۔ (علامتی تصویر)

    پولیس کے مطابق جوڑے میں بحث ہوئی اور غصے میں آکر ملزم وکرم سنگھ (35) نے اپنی بیوی شیو کنور (30) کا قتل کر دیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچی تو وکرم سنگھ نے اپنے موبائل فون پر ویڈیو گیم کھیلتے ہوئے پائے گئے جبکہ ان کی بیوی خون میں لتھ۔پتھ پڑی تھی۔

    • Share this:
      راجستھان میں جودھپور کے بی جے ایس کالونی (BJS Colony) میں ایک شخص نے مبینہ طور پر قینچی سے اپنی بیوی کا قتل (Murder) کر ڈالا۔ اس کے بعد پولیس اور سسرال والوں کو واقعے کے بارے میں اطلاع کی۔ پولیس کے مطابق جوڑے میں بحث ہوئی اور غصے میں آکر ملزم وکرم سنگھ (35) نے اپنی بیوی شیو کنور (30) کا قتل کر دیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچی تو وکرم سنگھ نے اپنے موبائل فون پر ویڈیو گیم کھیلتے ہوئے پائے گئے جبکہ ان کی بیوی خون میں لتھ۔پتھ پڑی تھی۔

      مہا مندر کے ایس ایچ اور کیلاش دان نے بتایا کہ خاتون کو اسپتال لے جایا گیا جہاں اسے مردہ قرار دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وکرم کے بے روزگار ہونے کے سبب جوڑے میں اکثر جھگڑتے ہوتے تھے۔ ایس یاچ او نے بتایا کہ ملزم بے روزگار تھا جبکہ ان کی بیوی گھر پر ہی سلائی کا کام کرتی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ واقعے والے دن وکرم نے قینچی اٹھائی اور بار۔بار اپنی بیوی پر وار کیا۔ پولیس افسران نے کہا پولیس جب موقع پر پہنچی تو ملزم کو اپنے موبائل فون پر بغیر کسی پچھتاوے کے ویڈیو گیم کھیلتے ہوئے پایا۔ انہون نے بتایا کہ جوڑے کے دو بچے ہیں جو واقعے کے وقت گھر مین موجود نہیں تھے۔

      دلہن نے کی خود کشی
      بتادیں کہ راجستھان میں ادھر جرائم کے معاملے بڑھ گئے ہیں۔ گزشتہ دنوں سیکر ضلع ہیڈکوارٹر پر شادی کے محض تین دن بعد ہی ایک دلہن نے موت کو گلے لگا لیا تھا۔ دلہن نے لال جوڑے میں اپنے سسرال میں ہی پھانسی کے پھندے پر لٹک کر جان دے دی تھی۔ دلہن کی خودکشی کی اطلاع کے بعد کنبے میں جہاں کہرام مچ گیا وہیں محلے کے لوگ سکتے میں آ گئے تھے۔ پولیس نے لاش کو میڈیکل بورڈ سے پوسٹ مارٹم کروا کر اسے اہل خانہ کو سونپ دیا۔ خودکشی کے وجوہات کا فی الحال کوئی پتہ نہیں چل پایا ہے۔ پولیس پورے معاملے کی جانچ میں مصروف ہے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: