ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

میرامار پر منوہر پاریکر کی آخری رسوم، بیٹے نے دی مکھ اگنی

گوا کے میراپار پر پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ وزیر اعلیٰ منوہر پاریکر کی آخری رسوم ادا کر دی گئی

  • Share this:
میرامار پر منوہر پاریکر کی آخری رسوم، بیٹے نے دی مکھ اگنی
منوہر پاریکر کی آخری رسوم

گوا کے میراپار پر پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ  وزیر اعلیٰ منوہر پاریکر کی آخری رسوم ادا کر دی گئی۔ پاریکر کے بیٹے نے انہیں مکھ اگنی دی۔ اس دوران بی جے پی صدر امت شاہ، مرکزی وزرا نتن گڈکری اور سریش پربھو سمیت کئی بی جے پی لیڈران میراپار ساحل پر موجود ہیں۔ منوہر پاریکر کی آخری رسوم میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔


اس سے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر دفاع نرملا سیتا رمن اور مرکزی وزیر سریش پربھو نے پیر کے روز گوا کے وزیر اعلی منوہر پاریکر کو خراج عقیدت پیش کیا۔ مودی شام پنجی پہنچے اور انہوں نے یہاں آرٹ اکیڈمی میں منوہر  پاریکر کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس کے بعد وزیر اعظم نے پاریکر کے اہل خانہ سے ملاقات کرکے ہمدردی ظاہر کی۔ گورنر مردلا سنہا نے بھی سابق وزیر دفاع منوہرپاریکر کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وہیں، پاریکر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی بیحد جذباتی ہو گئیں۔


واضح رہے کہ طویل عرصہ سے بیماری اور لبلبہ کے کینسر میں مبتلا پریکر کا گزشتہ روز گوا میں پنجی کے نزدیک دونا پاؤلا واقع اپنے گھر میں انتقال ہوگیا تھا۔


یو این آئی اردو کے ان پٹ کے ساتھ

First published: Mar 18, 2019 05:39 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading