ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

 مودی کے خلاف بولنے سے کیجریوال کی زبان لمبی ہو گئی تھی ، اس لئے چھوٹی کی گئی : منوہر پاریکر

حال ہی میں اپنی زبان کی سرجری کرانے والے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال پر چٹکی لیتے ہوئے وزیر دفاع منوہر پاریکر نے کہا کہ کیجریوال کی زبان اس لیے چھوٹی کی گئی

  • Agencies
  • Last Updated: Sep 18, 2016 10:16 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
 مودی کے خلاف بولنے سے کیجریوال کی زبان لمبی ہو گئی تھی ، اس لئے چھوٹی کی گئی : منوہر پاریکر
حال ہی میں اپنی زبان کی سرجری کرانے والے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال پر چٹکی لیتے ہوئے وزیر دفاع منوہر پاریکر نے کہا کہ کیجریوال کی زبان اس لیے چھوٹی کی گئی

پنجی : حال ہی میں اپنی زبان کی سرجری کرانے والے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال پر چٹکی لیتے ہوئے وزیر دفاع منوہر پاریکر نے کہا کہ کیجریوال کی زبان اس لیے چھوٹی کی گئی ، کیونکہ وزیر اعظم اور ان کے خلاف زیادہ بولنے کی وجہ سے ان کی زبان کافی لمبی ہو گئی تھی ۔


ساتھ ہی ساتھ پاریکر نے بیمار ہونے کی وجہ سے چھٹی پر ہونے کے لئے کیجریوال کے تئیں ہمدردی کا بھی اظہار کیا ۔ گوا اسمبلی انتخابات سے پہلے ریاست میں کارکنوں کے کور گروپ سے خطاب کرتے ہوئے پاریکر نے کہا کہ دہلی میں وہ وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف بولتے ہیں اور یہاں (گوا میں) وہ میرے خلاف بولتے ہیں ۔ اسی وجہ سے ان کی زبان کافی لمبی ہو گئی تھی ، اور اب اسے چھوٹا کرنا پڑا ہے ۔


تاہم پاریکر نے فوری طور پر یہ بھی کہا کہ مجھے ان سے ہمدردی ہے ، کیونکہ وہ ابھی بیمار ہونے کی وجہ سے چھٹی پر ہیں ۔ وزیر دفاع نے ایسے وقت پر دہلی چھوڑ کر چلے جانے کو لے کر عام آدمی پارٹی کے لیڈروں پر بھی نشانہ سادھا ، جب شہر میں چكن گنيا اور ڈینگو کی زد میں آنے سے 40 افراد اپنی جان گنوا چکے ہیں ۔


پاریکر نے کہا کہ اگر آپ کا محلہ کلینک اتنا ہی موثر تھا ، تو چكن گنيا سے 40 لوگوں کی جان کس طرح چلی گئی ؟ اس واقعہ کے بعد دہلی میں آپ کا جھوٹ سامنے آ چکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دہلی کے لوگوں کو دھوکہ دینے کے بعد آپ کے لیڈر دنیا کی سیر کر رہے ہیں ۔
First published: Sep 18, 2016 10:16 AM IST