پاریکر نے وزیر دفاع کے عہدہ سے استعفی دیا ، کل شام لیں گے گوا کے وزیر اعلی کا حلف
حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی مرکزی قیادت نے ریاستی اسمبلی الیکشن میں اکثریت حاصل کرنے سے کچھ سیٹیں کم رہ جانے کے بعد سیاسی حکمت عملی کے تحت مسٹر پاریکر کو گوا کیلئے روانہ کیا تھا۔
حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی مرکزی قیادت نے ریاستی اسمبلی الیکشن میں اکثریت حاصل کرنے سے کچھ سیٹیں کم رہ جانے کے بعد سیاسی حکمت عملی کے تحت مسٹر پاریکر کو گوا کیلئے روانہ کیا تھا۔
نئی دہلی : وزیر دفاع منوہر پاریکر نے مرکزی کابینہ سے آج استعفی دے دیا۔ انہیں گوا کے وزیر اعلی کے لئے مقرر کیا گیا ہے۔ وزارت کے ذرائع نے بتایا کہ مسٹر پاریکر نے وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنا استعفی نامہ سونپ دیا ہے۔ حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی مرکزی قیادت نے ریاستی اسمبلی الیکشن میں اکثریت حاصل کرنے سے کچھ سیٹیں کم رہ جانے کے بعد سیاسی حکمت عملی کے تحت مسٹر پاریکر کو گوا کیلئے روانہ کیا تھا۔
واضح رہے کہ مسٹر پاریکر نے فوری طور پر چھوٹی پارٹیوں اور آزاد ممبران اسمبلی کی حمایت حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی اور 21 ممبران اسمبلی کے ساتھ آئندہ حکومت بنانے کیلئے گورنر کے پاس اپنا دعوی پیش کردیا۔ بعدازاں ان کی تقرری گوا کے وزیر اعلی کے طور پر کی گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ مسٹر پاریکر کل شام سوا پانچ بجے وزیر اعلی کے عہدہ کا حلف لیں گے۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔