ہوم » نیوز » No Category

مراٹھی ساہتیہ سمیلن میں دیویا قرآن کا بول بالا ، عوام نے قرآن مجید کے مراٹھی ترجمہ کو خوب کیا پسند

پونے : 89 ویں کل ہند مراٹھی ساہتیہ سمیلن کے کتاب میلےمیں دیویا قرآن بک اسٹالوں پر قارئین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے ۔ سمیلن میں موجودقارئین کی بڑی تعداد اس اسٹال پرنظر آئی ۔یہاں سے لوگوں نے بڑے شوق سےقرآن کریم کے نسخے حاصل کئے۔

  • ETV
  • Last Updated: Jan 22, 2016 07:32 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
مراٹھی ساہتیہ سمیلن میں دیویا قرآن کا بول بالا ، عوام نے قرآن مجید کے مراٹھی ترجمہ کو خوب کیا پسند
پونے : 89 ویں کل ہند مراٹھی ساہتیہ سمیلن کے کتاب میلےمیں دیویا قرآن بک اسٹالوں پر قارئین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے ۔ سمیلن میں موجودقارئین کی بڑی تعداد اس اسٹال پرنظر آئی ۔یہاں سے لوگوں نے بڑے شوق سےقرآن کریم کے نسخے حاصل کئے۔

پونے : 89 ویں کل ہند مراٹھی ساہتیہ سمیلن کے کتاب میلےمیں دیویا قرآن بک اسٹالوں پر قارئین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے ۔ سمیلن میں موجودقارئین کی بڑی تعداد اس اسٹال پرنظر آئی ۔یہاں سے لوگوں نے بڑے شوق سےقرآن کریم کے نسخے حاصل کئے۔


اگر نیت میں خلوص ہو اور لوگوں کی بھلائی کا جذبہ ہو، توانسان کسی بھی مقام سے اپنی بات پہنچا سکتا ہے۔جی ہاں پونے کے کل ہندمراٹھی ساہتیہ سمیلن میں مراٹھی کتاب میلے کا انعقا کیا گیاتھا۔ میلے میں سب سےزیادہ دیویا قرآن کااسٹال توجہ کا مرکز بنا ۔اس اسٹال پر مراٹھی ادیبوں کی بڑی تعداد میں بھیڑ نظر آئی ۔ اس اسٹال سے برادران وطن نے کثیر تعداد میں مراٹھی ترجمہ والاقرآن کریم کا نسخہ حاصل کیا ۔


جماعت اسلامی ہند کی ناندیڑ اور پونے یونٹ کے اشتیاق نے یہ اسٹال لگایا تھا ، جس میں ایس آئی او کے کارکنوں نے اسٹال کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔ اس اسٹال پر قرآن مجید کا مراٹھی ترجمہ والا نسخہ رکھا گیا تھا۔ دیکھتے ہی دیکھتے دیڑھ ہزار سے نسخے ہاتھوں ہاتھ لے گئے۔ ایس آئی او کا کہنا ہے کہ یہ اب تک ریکارڈ ہے، جس سے لوگوں میں اسلام کو جاننے کی تشنگی کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

First published: Jan 22, 2016 07:31 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading