ہوم » نیوز » معیشت

ریلائنس انڈسٹریز نے رقم کی تاریخ، 9.5 لاکھ کروڑ کی مارکیٹ کیپ کے ساتھ نمبر ون

ریلائنس انڈسٹریز کے شئیر میں آئی تیزی کے مدنظر کمپنی کا مارکیٹ کیپ گزشتہ منگل کو 9.5 لاکھ کروڑ روپئے کے پار پہنچ گیا ہے۔

  • Share this:
ریلائنس انڈسٹریز نے رقم کی تاریخ، 9.5 لاکھ کروڑ کی مارکیٹ کیپ کے ساتھ نمبر ون
مکیش امبانی: فائل فوٹو

ممبئی۔ ریلائنس انڈسٹریز لمٹیڈ ملک میں نمبر ون بنی ہوئی ہے۔ ریلائنس انڈسٹریز کے شئیر میں آئی تیزی کے مدنظر کمپنی کا مارکیٹ کیپ گزشتہ منگل کو 9.5 لاکھ کروڑ روپئے کے پار پہنچ گیا ہے۔ ریلائنس انڈسٹریز ایسا کرنے والی ملک کی پہلی کمپنی بن گئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹیرف بڑھانے کی خبروں کے پیش نظر سبھی ٹیلی کام کمپنیوں کے شئیروں میں تیزی آئی ہے۔ اسی کا اثر ریلائنس انڈسٹریز کے شئیر پر نظر آ رہا ہے۔


این ایس ای پر ریلائنس کے شئیر نے منگل کے روز ( 12:45 پی ایم) تین فیصدی سے زیادہ تیزی کے ساتھ کاروبار کیا۔ یہ 1500 روپئے اوپر بنا ہوا تھا۔ وہیں، ووڈافون۔ آئیڈیا کا شئیر 28 فیصدی اچھل گیا۔ اس کے علاوہ ائیرٹیل کے شئیر میں 6 فیصدی کی تیزی آئی۔


توقعات ہیں کہ مسابقتی کمپنیوں کے ذریعہ ٹیرف میں اضافے سے زیادہ سے زیادہ صارفین کو شامل کرکے جیو کو فائدہ ہوسکتا ہے کیونکہ عام طور پر صارفین ایسے ٹیلی کام آپریٹر میں جانے کو ترجیح دیتے ہیں جس میں مضبوط نیٹ ورک کے ساتھ ساتھ ٹیرف کی شرح بھی کم ہے۔ ابھی تک ریلائنس جیو نے مسابقتی کمپنیوں کے برعکس قیمت میں کسی اضافے کا اعلان نہیں کیا ہے۔


ریلائنس انڈسٹریز کی مارکیٹ کیپ 9.5 لاکھ کروڑ کے پار۔ ریلائنس انڈسٹریز کے شئیر میں آئی تیزی کے مدنظر کمپنی کا مارکیٹ کیپ اب تک کی سب سے اونچی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ شئیر نے ایک ہفتے میں 5.45 فیصدی، ایک مہینے میں 6.36 فیصدی، تین مہینے میں 17 فیصدی، نو مہینے میں 24 فیصدی اور ایک سال میں 31 فیصدی کا زبردست ریٹرن دیا ہے۔

ڈسکلیمر: نیوز 18 اردو ریلائنس انڈسٹریزکی کمپنی نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمینٹ لمیٹیڈ کا حصہ ہے۔ نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمینٹ کی ملکیت ریلائنس انڈسٹریزکے پاس ہی ہے۔

 

 
First published: Nov 21, 2019 11:01 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading