ہوم » نیوز » No Category

یوم جمہوريہ پراحمد آباد کے سرخیزمیں ساٹھ جوڑوں کی اجتماعی شادی کا اہتمام

احمد آباد۔ یوم جمہوريہ کے موقع پر احمد آباد کے سرخیز علاقے میں ایک اجتماعی شادی کا اہتمام کیا گیا جس میں 60 جوڑوں کو شادی کے بندھن میں باندھا گیا ۔

  • ETV
  • Last Updated: Jan 28, 2017 01:36 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
یوم جمہوريہ پراحمد آباد کے سرخیزمیں ساٹھ جوڑوں کی اجتماعی شادی کا اہتمام
احمد آباد۔ یوم جمہوريہ کے موقع پر احمد آباد کے سرخیز علاقے میں ایک اجتماعی شادی کا اہتمام کیا گیا جس میں 60 جوڑوں کو شادی کے بندھن میں باندھا گیا ۔

احمد آباد۔ یوم جمہوريہ کے موقع پر احمد آباد کے سرخیز علاقے میں ایک اجتماعی شادی کا اہتمام کیا گیا جس میں 60 جوڑوں کو شادی کے بندھن میں باندھا گیا ۔ اس اجتماعی شادی میں دلہن اور دلہا اپنے ہاتھوں سے ترنگا لہراتے ہوئے نظر آئے ۔  اجتماعی شادی کا اہتمام  کرنے والے حسینی وقف کمیٹی کے صدر سید یاسین باپو نے کہا کہ خاص طور سے26 جنوری کے دن کو شادی کے لیے اس لیے پسند کیا گیا تاکہ ایک میسیج معاشرے کو دیا جائے کہ مسلم برادری کے لوگ اس دن کی کس قدر عزت اورعظمت کرتے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ شریعت میں اجتماعی شادی کے بہت سے فوائد بتائے گئے ہیں اورغریب والدین کے بچوں کی شادی کروانا ایک صدقے کا ذریعہ بنتا ہے۔ اس لئے گزشتہ دس سالوں سے ہر سال اس طرح کی اجتماعی شادی کا اہتمام کیا جاتا ہے۔


First published: Jan 28, 2017 01:35 PM IST