உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    گجرات کی کیمیکل فیکٹری میں بھیانک دھماکے بعد لگی آگ، 2 لوگوں کی موت، 12 جھلسے

    Gujarat chemical factory blast : فی الحال زخمیوں کو قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ فیکٹری میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے کا نقصان ہونے کا خدشہ ہے۔ ویڈیو دیکھئیے…

    • Share this:
      حمد آباد۔ گجرات کے ضلع پنچ محل میں واقع ایک کیمیکل فیکٹری میں زوردار دھماکے (Gujarat chemical factory blast)   کے بعد آگ لگ گئی۔ کیمیکل فیکٹری میں لگنے والی آگ سے اب تک دو افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے جب کہ درجنوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیئڈ کا عملہ گاڑیوں کے ساتھ موقع پر پہنچ گیا۔ آگ پر قابو پانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی ANI کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ پن چمحل ضلع میں فلورا کیمیکلز فیکٹری میں پیش آیا۔

      فی الحال زخمیوں کو قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ فیکٹری میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے کا نقصان ہونے کا خدشہ ہے۔ ویڈیو دیکھئیے…

      تاہم خبر لکھے جانے تک کیمیکل فیکٹری میں دھماکہ کیسے ہوا اس بارے میں معلومات دستیاب نہیں ہوئی۔ راحت اور بچاؤ کی کارروائیوں کا جائزہ لینے کے لیے موقع پر پہنچنے والے افسر نے بتایا کہ دھماکے کے بعد آگ لگنے سے دو ملازمین ہلاک اور 15-16 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔

      اسی دوران پنچ محل کی پولیس سپرنٹنڈنٹ لینا پاٹل نے پورے معاملے کی جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ گجرات فلورو کیمیکلز لمیٹڈ کا ایک کیمیکل مینوفیکچرنگ پلانٹ گھوگھمبا تعلقہ کے رنجیت نگر گاؤں کے قریب واقع ہے۔ جس میں صبح 10 بجے کے قریب زور دار دھماکہ ہوا۔ واقعے کے بعد تلاش اور بچاؤ کا کام جاری ہے۔

      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: