உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ہندوستان میں جب بھی مشکل حالات پیدا ہوئے ، ہم نے اس کامقابلہ کیا : مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی

    گوونڈی :جامع مسجد اہل حدیث ومدرسہ رحمانیہ کملارامن نگرگوونڈی میں 23 اور 24 اپریل کو بعدنماز عصرتادس بجے شب دوروزہ عظیم الشان خیرامت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔

    گوونڈی :جامع مسجد اہل حدیث ومدرسہ رحمانیہ کملارامن نگرگوونڈی میں 23 اور 24 اپریل کو بعدنماز عصرتادس بجے شب دوروزہ عظیم الشان خیرامت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔

    گوونڈی :جامع مسجد اہل حدیث ومدرسہ رحمانیہ کملارامن نگرگوونڈی میں 23 اور 24 اپریل کو بعدنماز عصرتادس بجے شب دوروزہ عظیم الشان خیرامت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔

    • Pradesh18
    • Last Updated :
    • Share this:
      گوونڈی :جامع مسجد اہل حدیث ومدرسہ رحمانیہ کملارامن نگرگوونڈی میں 23 اور 24 اپریل کو بعد نماز عصرتادس بجے شب دوروزہ عظیم الشان خیرامت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ، جس میں ملک وبیرون ملک کے علما نے عوام سے خطاب کیا۔مرکزی جمعیت اہل حدیث ہندکے ناظم عمومی مولانااصغرعلی امام مہدی سلفی نے اس موقع پر کہا کہ مدارس دین کے قلعے ہیں اور یہ نونہال ومعصوم طلبہ دین اسلام کے محافظ اورقوم کے رہبرہیں،جس سے پوری دنیامیں اسلام کاپیغام عام ہوتاہے۔
      انہوںنے اہلحدیث کے امتیازات اوران کے علماء کی خصوصیات کوبیان کرتے ہوئے علامہ اسحاق بھٹی ؒ کے متعلق اپنے گراں قدرتاثرات پیش کیے۔ انہوں نے کہا ہندوستان میں جب بھی مشکل حالات پیدا ہوئے اہل حدیثوں نے اس کامقابلہ کیا۔ آ ج اہل حدیثوں کونشانہ بنایاجارہاہے ، حالانکہ انہوں نے اتحاد واتفاق کا نمونہ پیش کرتے ہوئے سیداحمدبریلوی کے ہاتھ پربیعت کی۔
      شیخ ظفر الحسن مدنی نے پانچ گناہوں کی پاداش میں پانچ قسم کی مصیبتوں سے دوچار ہونے والی حدیث کی تشریح کی اورعہدشکنی جیسے اہم گناہ کاتذکرہ کیا جبکہ شیخ شمیم احمدفوزی نے خواتین کے ذمہ داریوں کے متعلق بیش قیمتی نصیحت کی ۔
      دوسرے دن مولاناجلال الدین قاسمی نے پانچ اعمال کرنے پرپانچ قسم کے القاب سے نوازے جانے سے متعلقحدیث کی تشریخ وتوضیح کی اور تقوی ، پڑوسیوں کے حقوق،محارم سے بچنے نیزمومن ومسلم کی امتیازی صفات کا ذکر کرکے اس سے متصف ہونے کی تلقین کی ۔مولانافضل الرحمن سراجی نے اسلام دین رحمت ہے کے موضوع قرآن واحادیث کی روشنی میں خطاب کیا۔ نیزاسلام سے متعلق معترضین کے الزامات کامدلل جواب دیا۔

      khair ummat conference (1)
      قبل ازیںمولانامصطفی اجمل مدنی نے جہنم کی ہولناکیوں کو بیان کرکے لوگوں کو جہنم میں لے جانے والے اعمال سے بچنے اورجہنم سے پناہ مانگنے کی نصیحت کی ۔اسی طرح مولاناعبدالجلیل مکی سیرۃ النبی اور مولانا محمود احمد پرتاب گڑھی نے حسد پر تقریر کی ۔ مولانامحمودالحسن فیضی نے کسب حلال کی قیمت اورحلال کی قباحت پرروشنی ڈالی۔ اس کے علاوہ خالدجمیل مکی ،فیض الرحمن رحمانی نے خطاب کیا۔
      واضح رہے کہ یہ کانفرنس شیخ ظفرالحسن مدنی(شارجہ)اورشیخ اصغرعلی امام مہدی سلفی کی صدارت اور مولاناشعبان بیدار صفوی اور مولانا عاطف سنابلی کی زیر نظامت منعقدہوئی، جس میں بیرون ممبئی اورقرب وجوارسے ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔
      First published: