ہوم » نیوز » No Category

اگرمسلم عورتوں کے ساتھ بہت ہمدردی ہے تو انہیں ریزرویشن دیجئے : مولانا اسرار الحق قاسمی

جلسہ میں گجرات ہائی کورٹ کے وکیل اقبال شیخ نے کہا کہ مسلم قوم مسلم پرسنل لا میں کسی بھی طرح سے مداخلت برداشت نہیں کرے گی۔

  • ETV
  • Last Updated: Nov 05, 2016 08:25 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
اگرمسلم عورتوں کے ساتھ بہت ہمدردی ہے تو انہیں ریزرویشن دیجئے :  مولانا اسرار الحق قاسمی
مولانا اسرار الحق قاسمی ۔ فائل فوٹو

احمد آباد۔ مسلم پرسنل لا، شریعت میں مداخلت اور تین طلاق معاملے پر ایک جنگ سی چھڑ گئی ہے اور ہر مسلمان متحد ہو کر یہی آواز اٹھا رہا ہے کہ شریعت میں  کسی بھی طرح کی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی اوراسی کے تحت ملک گیر پیمانے پر ’ شریعت بچاؤ مہم کا بھی آغاز کیا گیا ہے ۔ اسی سلسلہ کو آگے بڑھاتے ہوئے احمدآباد میں بھی  شریعت بچاو ابھیان ( مہم)  کے بینر تلے ایک عظیم  الشان جلسہ عام  کا اہتمام کیا گیا۔ جلسہ میں  مردوں کے ساتھ عورتوں کا بھی ایک بڑا مجمع دیکھا گیا اور جلسہ کے ذریعے ایک ہی پیغام دیا گیا کہ  کامن سول کوڈ نافذ نہیں کیا جائے اور شریعت کو ہر حال میں  بچایا جائے اس کی حفاظت کرنے کے لئے  ہم دل و جان سے تیار ہیں۔ احمدآباد کی مختلف تنظیموں و اداروں کی جانب سے احمدآباد کے دانی لمڈا میں شریعت بچاؤ ابھیان پرایک جلسہ کا اہتمام کیا گیا۔  اس موقع پر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی جم کر حمایت کی گئی اورکہا گیا کہ شریعت کے قانون میں مرکزی حکومت کی دخل اندازی کو بند کیا جائے۔


اس موقع پر ہزاروں کی تعداد میں مسلم بھائیوں اور بہنوں نے شرکت کی۔ بطور مہمان خصوصی بہار سے کانگریس رکن پارلیمنٹ مولانا  اسرار الحق قاسمی نے شرکت کی۔ جلسہ میں گجرات ہائی کورٹ کے  وکیل اقبال شیخ نے کہا کہ مسلم قوم مسلم پرسنل لا میں کسی بھی  طرح سے مداخلت برداشت نہیں کرے گی۔ شریعت کو بچانا بہت ضروری ہو گیا ہے ۔ اس کے علاوہ جمیت علما ہند گجرات کے جنرل سیکریٹری پروفیسر نثار احمد انصاری نے کہا کہ اس ملک میں بہت سارے لوگ سیکولر ذہن رکھتے ہیں اور کسی میں کوئی طاقت نہیں ہے کہ شریعت  کو کوئی نقصان پہنچا سکے۔ جلسہ میں کامن سول کوڈ نافذ کرنے کی بات کو للکارا گیا اور اس کے ریجکٹ پر زور دیا گیا۔ ساتھ ہی ساتھ  مولانا  اسرار الحق قاسمی نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے حکومت پر اپنے و مسلمانوں کے غم و غصے کا اظہار بھی کیا ۔ مولانا  اسرار الحق قاسمی نے مودی حکومت پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کو مسلم عورتوں کے ساتھ بہت ہمدردی ہے تو انہیں ریزرویشن دیجئے۔  تمام نوکریوں میں عورتوں کو دس فی صدی ریزرویشن دیجئے تاکہ یہ عورتیں پڑھ لکھ کر  آگے بڑھٰن۔ شریعت  پر انگلی اٹھانے کا کوئی مطلب نہیں ہے۔ یہ سب عوام کو گمراہ کرنے کے لئے ہے ۔ یہ سارا الیکشن کا اسٹینڈ ہے۔ اس لئے ہم تمام مسلمان پورے مضبوطی کے ساتھ مسلم پرسنل کے ساتھ ہیں۔

First published: Nov 05, 2016 08:25 PM IST