ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

مہاراشٹر میں مولانا آزاد اقلیتی مالیاتی کارپوریشن اور دیگر ادارے قائم کئے جائیں: ابو عاصم اعظمی

ابو عاصم اعظمی نے اپنی درخواست میں اقلیتی طبقے کی بدحالی کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کے مسائل کا ازالہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے

  • Share this:
مہاراشٹر میں مولانا آزاد اقلیتی مالیاتی کارپوریشن اور دیگر ادارے قائم کئے جائیں: ابو عاصم اعظمی
ابو عاصم اعظمی

ممبئی۔ اقلیتی معاشرے کی ترقی کے لئے اقلیتی اداروں کا قیام جلد از جلد کیا جائے اور اقلیتی برادری اور مسلمانوں کو تعلیم اور  ان کی معاشی ترقی کی جائے اور وقف بورڈ ، مولانا آزاد مالیاتی کارپوریشن وغیرہ جیسے تمام اداروں کو فعال بنایا جائے۔ یہ مطالبہ سماجوادی پارٹی کے ایم ایل اے ابو عاصم اعظمی نے کیا ہے ۔ سماج وادی پارٹی مہاراشٹر / ممبئی کے ریاستی صدر ایم ایل اے ابو عاصم اعظمی اور ایم ایل اے رئیس شیخ نے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے ، کانگریس کے ریاستی صدر بالاصاحب تھوراٹ اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے قومی صدر شرد پوار کو مکتوب ارسال کئے ہیں۔


انہوں نے اپنی درخواست میں اقلیتی طبقے کی بدحالی کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کے مسائل کا ازالہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ وقف بورڈ ، مولانا آزاد مالیاتی کارپوریشن کو ازسر نو شروع کرنے اور اس کی سرگرمیاں بحال کرنے کی بھی درخواست کی ہے۔ اکثر ، اقلیتی برادری کو سرکاری اسیکم پہنچ نہیں پاتی ہے ، جس کے لئے اس پر سخت اقدامات اٹھانے کا مشورہ دیا ہے اور مطالبہ کیا کہ ریسرچ ، ایم فل ، پی ایچ ڈی۔ مطالعے میں مدد کے لئے  ، جیسے مراٹھا معاشرے  کے لئے مراٹھی اور ایس سی جیوتی با پھلے  کے لئے ایک امدادی اسکیم ہے۔ اسی طرح ، اقلیتی تحقیق ، ایم فل ، پی ایچ ڈی طلبہ کے لئے منصوبہ شروع کریں۔


واضح رہے کہ سماج وادی پارٹی مہاراشٹر وکاس اگھاڑی حکومت میں شامل ہے اور مہاراشٹر وکاس اگھاڑی میں سماج وادی پارٹی سمیت مہاراشٹر کی تین با اثر سیاسی جماعتیں شیو سینا ، کانگریس اور این سی پی بھی شامل ہیں۔ ایسے میں سماج وادی پارٹی اقلیتوں بلخصوص مسلمانوں کے مسائل کے متعلق حکومت پر دباؤ بناتی دکھائی دے رہی ہے۔

Published by: Nadeem Ahmad
First published: Jul 23, 2020 11:01 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading