ممبئی : تمل ناڈو کے سپر اسٹار رجنی کانت کی سیاست میں انٹری کے بعد کمل ہاسن نے بھی سیاسی اننگز کی شروعات کردی ہے ۔ حال ہی میں کمل ہاسن نے مککل ندھی مییم نام سے ایک سیاسی پارٹی بنائی ہے ۔ ہاسن نے تمل ناڈو کی دو بڑی پارٹیوں اے آئی اے ڈی ایم کے اور ڈی ایم کے کو اپنی سوچ میں تبدیلی لانے اور سدھرنے کا مشورہ دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اپنا طریقہ بدلئے ورنہ تمل ناڈو کی سیاست میں ہم قدم رکھیں گے۔ کمل ہاسن نے یہ بات جمعہ کو انڈیا ٹوڈے کانکلیو میں کہی۔ کمل ہاسن نے کہا کہ ان کی پارٹی نہ تو دائیں بازو اور نہ ہی بائیں بازو کے نظریات کی حمایت کرتی ہے۔ تمل میں مییم کا مطلب مرکز ہوتا ہے ۔ اے آئی اے ڈی ایم کے اور ڈی ایم کے کے ساتھ اتحاد کے سوال پر تمل اسٹار نے کہا کہ میں چھوا چھوت کی سیاست میں یقین نہیں کرتا ، لیکن بدعنوان سیاست اور مجرما نہ فطرت کے ساتھ سمجھوتہ نہیں کروں گا، میرے لئے الیکشن ہارنا بڑی چیز نہیں ہے ، لیکن نظریات سے سمجھوتہ بہت بڑا نقصان ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ موجودہ دور میں تمل ناڈو میں جوحالات ہیں ، اسے دیکھتے ہوئے اے آئی اے ڈی ایم کے اور ڈی ایم کے کو اپنے نظریات میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے۔ کمل ہاسن نے کہا کہ مہاتما گاندھی ، پیریار اور امبیڈکر میرے آدرش ہیں ، گاندھی ، پیریار اور امبیڈکر میں اختلاف رائے ہے ، لیکن ان کا مقصد ایک ہی ہے ، میری سیاست کے آدرش یہی تینوں ہیں۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔