Choose Municipal Ward
    CLICK HERE FOR DETAILED RESULTS
    ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

    مخنث کو بچہ پیدا ہو سکتا ہے لیکن یہ پروجیکٹ پورا نہیں ہو سکتا: نتن گڈکری

    گڈکری کا یہ بیان ایسے وقت آیا ہے جب انہوں نے میڈیا کے ایک حصہ پر ان کی تنقید کو ’توڑ مروڑ‘ کر پیش کرنے کا الزام لگایا ہے۔

    • Share this:
    مخنث کو بچہ پیدا ہو سکتا ہے لیکن یہ پروجیکٹ پورا نہیں ہو سکتا: نتن گڈکری
    سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وزیر نتن گڈکری: فائل فوٹو۔

    مرکزی وزیر نتن گڈکری نے اتوار کے روز کہا، ’’ ایک مخنث کو بھی بچہ پیدا ہو جائےگا لیکن مہاراشٹر کے سانگلی ضلع میں آبپاشی پروجیکٹ کبھی پورا نہیں ہو پائےگا۔ وہ یہاں تیمبھو ’لفٹ‘  آبپاشی پروجیکٹ کے چوتھے مرحلے کے پورے ہونے پر منعقد ایک تقریب کو خطاب کر رہے تھے۔


    بی جے پی لیڈر کا یہ بیان ایسے وقت آیا ہے جب انہوں نے میڈیا کے ایک حصہ پر ان کی تنقید کو ’توڑ مروڑ‘ کر پیش کرنے کا الزام لگایا ہے۔ گڈکری نے ہفتہ کے روز پنے میں کہا تھا کہ ’ قیادت کو ہار کی ذمہ داری‘ لینی چاہئے۔


    مغربی مہاراشٹر میں سانگلی میں ایک ریلی کو خطاب کرتے ہوئے گڈکری نے کہا کہ، ’’ تیمبھو لفٹ پروجیکٹ کا اقتصادی استحکام انتا مشکل ہے کہ ایک بار میں نے ایک شخص سے اسے لے کر اپنے خیالاتوں کو شیئر کیا تھا، میں نے کہا تھا کہ یہاں تک کہ ایک مخنث کو بچہ ہو سکتا ہے لیکن یہ آبپاشی پروجیکٹ  کبھی پورا نہیں ہو سکےگا‘‘۔


     

     

     
    First published: Dec 24, 2018 09:14 AM IST
    corona virus btn
    corona virus btn
    Loading