ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

سادھوی پرگیہ اور کرنل پروہت سے مکوکا ہٹانے کی کوشش کے خلاف ایم آئی ایم کی دستخطی مہم کا آغاز

مالیگاؤں : 2008 مالیگائوں شہر کے بھکو چوک میں بم دھماکہ کے ملزمین سادھوی پرگیہ سنگھ اور کرنل پروہت سے مکوکا ہٹانے کی این آئی اے کی کوشش کے خلاف ایم آئی ایم نے دستخطی مہم کا آغاز کیا ہے ۔مالیگائوں ایم آئی ایم کا مطالبہ ہے کہ مالیگائوں 2008 بم دھماکے کے ملزمین پر مکوکا قائم رہے ۔ شہر کے ہراس چوک پر یہ دستخطی مہم چلائی جارہی ہے، جہاں بم دھماکے ہوئے تھے۔ پچھلے دو دنوں میں 5 ہزار سے زائد لوگوں نے دستخط کیے ہیں ۔

  • ETV
  • Last Updated: Feb 19, 2016 07:17 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu

خیال رہے کہ مالیگائوں شہر میں 2008 میں رمضان کے آخری ایام میں بھکو چوک کے علاقے میں بم دھماکہ ہوا تھا ، جس میں 8 افراد کی موت ہوگئی تھی جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوئے تھے۔اس دھماکہ کے الزام میں پہلی مرتبہ دہشت گردی کا نیا چہرہ سامنے آیاتھا ۔سادھوی اینڈ کمپنی کو اے ٹی ایس نے حراست میں لے لیاتھا ۔

بی جے پی کے مرکزی اور ریاستی حکومت میں بر سر اقتدار آتے ہی یہ شک ہونے لگا کہ ان ملزموں کے ساتھ نرم رویہ اختیار کیا جارہا ہے ۔ جانچ ایجنسی این آئی اے نے ریاست کے اٹارنی جنرل اور وزیر داخلہ سے مکوکا ہٹانے کے تعلق سے رائے طلب کی ہے ۔مالیگائوں شہر میں ایم آئی ایم نے اسی کی سخت مخالفت کرتے ہوئے دستخطی مہم کا آغاز کیا ۔

First published: Feb 19, 2016 07:17 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading