உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ایم آئی ایم رکن اسمبلی کا وقف بورڈ کے چیئرمین پرشادی خانے کی تعمیر میں رخنہ اندازی کا الزام

    اورنگ آباد۔ اورنگ آباد سے ایم آئی ایم کے رکن اسمبلی امتیاز جلیل نےالزام عائد کیا ہے کہ ریاستی وقف بورڈ کے چیئرمین اورنگ آباد کے اولین مجوزہ  شادی خانے کی تعمیر میں رخنہ اندازی کررہے ہیں ۔

    • ETV
    • Last Updated :
    • Share this:

      اورنگ آباد۔ اورنگ آباد سے ایم آئی ایم کے رکن اسمبلی امتیاز جلیل نےالزام عائد کیا ہے کہ ریاستی وقف بورڈ کے چیئرمین اورنگ آباد کے اولین مجوزہ  شادی خانے کی تعمیر میں رخنہ اندازی کررہے ہیں ۔  جبکہ ریاستی حکومت نے ریاست کے اولین اقلیتی شادی خانے کی تعمیر کے لیے دو کروڑ کا فنڈ بھی فراہم کردیا ہے۔ اب صرف وقف بورڈ کی این او سی کا انتظار ہے ۔ ایم آئی ایم رکن اسمبلی نے  بورڈ کی اولین میٹنگ سے پہلے یہ الزام عائد کیا ہے ۔ ایم ایل اے نے مجوزہ شادی خانے کی تعمیر کو لیکر وزیراعلی دیویندر فڑنویس اور ایکناتھ کھڑسے کی ستائش کی  اور ریاستی وقف بورڈ کے چیئرمین پرجم کر نکتہ چینی کی ۔

      مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر میں  تعمیر ہونے والے مجوزہ شادی خانے کا نقشہ تیار ہے۔ ایم آئی ایم کے رکن اسمبلی امتیاز جلیل کے پرپوزل پر اٰس وقت کے  وزیر اقلیتی امور ایکناتھ کھڑسے نے نہ صرف شادی خانے کی  تعمیر کو ہری جھنڈی دکھائی تھی بلکہ  مجوزہ شادی خانے کی تعمیر کے لیے دو کروڑ کا فنڈ بھی فراہم کردیا تھا۔ یہ شادی خانہ اورنگ آباد شہر کےحمایت باغ علاقے میں وقف بورڈ کی  ساڑھے تین ایکڑ زمین پر تعمیر کرنے کا منصوبہ ہے۔  اس کےعلاوہ اس زمین پر وقف بورڈ کی عمارت کی تعمیرکا بھی منصوبہ ہے۔ ایم آئی ایم رکن اسمبلی امتیاز جلیل  کا کہنا ہے کہ وقف بورڈ کے چیئرمین ایم ایم شیخ اس زمین پر شادی خانے کی تعمیر کی مخالفت کررہے ہیں۔

      ایم آئی ایم رکن اسمبلی نے کانگریس اور این سی پی کی مسلم قیادت پرسخت نکتہ چینی کی اور دعوی کیا کہ ان کے دور میں مسلمانوں کی فلاح وبہبود کے لیے کوئی تعمیری کام نہیں  کیا گیا۔ انھوں نے کانگریس۔ این سی پی اتحاد کے پندرہ سالہ دور میں وقف گھوٹالوں کی سی بی آئی جانچ کا بھی مطالبہ کیا ہے۔  امتیاز جلیل کے مطابق مجوزہ شادی خانے کے پرپوزل کی منظوری کے لیے  وقف بورڈ کی میٹنگ سے قبل ایم آئی ایم کارکنان گاندھی گیری کے انداز میں بورڈ ممبران کا خیر مقدم کرینگے ۔
      First published: