اپنا ضلع منتخب کریں۔

    مودی حکومت میں مسلمانوں خصوصاً لڑکیوں میں ڈراپ آؤٹ شرح میں کمی واقع ہوئی: نقوی

    اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی۔ فائل فوٹو

    اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی۔ فائل فوٹو

    مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے کل یہاں کہا کہ نریندرمودی حکومت نے گزشتہ چار سال کے دوران مجموعی ترقی کو یقینی بنایا ہے ، جبکہ تعلیمی سطح پر ڈراپ آؤٹ خصوصی طورپر مسلمانوں اور مسلم لڑکیوں میں یہ شرح 70فیصد سے 40فیصد پہنچ چکی ہے ۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      ممبئی۔ مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے کل یہاں کہا کہ نریندرمودی حکومت نے گزشتہ چار سال کے دوران مجموعی ترقی کو یقینی بنایا ہے ، جبکہ تعلیمی سطح پر ڈراپ آؤٹ خصوصی طورپر مسلمانوں اور مسلم لڑکیوں میں یہ شرح 70فیصد سے 40فیصد پہنچ چکی ہے ۔ وزیر موصوف نے متصل پنویل میں واقع انجمن عبدالرزاق کالسیکر ٹیکنکل کیمپس میں ڈگری تقسیم کے تیسرے اجلاس کے موقع پر مزید کہا کہ ملک تیزی سے ترقی وکامرانی کی جانب گامزن ہے۔


      انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کی کوشش کے نتیجے میں اسکولوں میں ڈارپ آوئٹ میں کمی واقع ہوئی ہے اور خصوصی طورپر مسلم لڑکیوں میں ڈراپ آؤٹ کی شرح 70فیصد سے کم ہوکر 40فیصد سے تجاوز کرگئی ہے اور ہم اسے صفر فیصد پر پہنچا دیں گے۔ نقوی نے کہا کہ سیاسی استحصال کا شکار بننے والے افراد کو پورا پورا موقع دیا گیا ہے تاکہ وہ ترقی وکامرانی کے اس سفر میں آگے بڑھتے رہیں۔ حالانکہ کافی دشواریوں اور تکلیفوں کے باجود ترقی کے ایجنڈے کو ہر ایک پالیسی پرحاوی رکھا گیا ہے ۔ ان چار سال میں کئی مشکلات اور رکاوٹیں چھائی رہی ہیں۔


      مختار نقوی نے دعویٰ کیا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے سابقہ حکومت کی ناکامی کی علامتوں کو مٹا کر کامیابی وکامرانی کی علامت کی بنیاد رکھی ہے۔  مودی نے ترقی کو ایک رواج بناتے ہوئے ان کا مذاق بنانے والوں کو سبق دیا ہے جوکہ خود سیاسی طورپراپنے مفاد میں کام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی نے بدعنوانی سے پاک ایک ترقیاتی نظام کی بنیاد رکھ دی ہے جس میں دیہات،غریب ،کسان ،نوجوان اور خواتین کی خوشحالی پوشیدہ ہے۔

      First published: