ممبئی : مہاراشٹر نو نرمان سینا کے سربراہ راج ٹھاکرے نے ایک مرتبہ پھر متنازع بیان دیا ہے ۔ راج نے کہا ہے کہ ممبئی میں شمالی ہندوستان کے لوگوں کی وجہ سے سیلاب آیا ہے ۔ یہی نہیں تقریبا پورا ٹھاکرے کنبہ ہی سیلاب کی وجہ کو لے کر پوری طرح سے کنفیوز نظر آرہا ہے ۔ جہاں شیو سینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے چیونگم کو اس کی وجہ بتائی تو وہیں ان کے بیٹے آدتیہ ٹھاکرے نے پلاسٹک کو اس کی وجہ بتائی ۔ جبکہ چچا زاد بھائی نے اس کیلئے شمالی ہندوستان کے لوگوں کو ذمہ دار قرار دیا ہے۔
شیو سینا کے یووا سینا کے سربراہ آدتیہ ٹھاکرے نے ٹویٹ کیا کہ سیلاب کیلئے پلاسٹک کو ذمہ دار ہے اور اس کی وجہ سے شہر ڈوب گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں انہوں نے میئر سے بات چیت بھی کی ہے اور اس بابت قانون سازی کیلئے کہا ہے۔
آدتیہ کے والد ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ ممبئی کے لوگ چیونگم زیادہ کھاتے ہیں ، اس لئے شہر میں سیلاب آگیا ۔ انہوں نے کہا کہ سنگا پور کی طرح ممبئی میں بھی چیونگم کو لے کر قانون سازی کی ضرورت ہے اور اس کو بند کیا جانا چاہئے۔
ادھو ٹھاکرے کے چچا زاد بھائی راج ٹھاکرے نے کہا کہ ممبئی میں رہنے والے شمالی ہندوستانیوں کی وجہ سے سیلاب آیاہے۔ راج کے اس بیان پر کانگریس کے سنجے نروپم نے کہا کہ راج ٹھاکرے کی سیاست شمالی ہندوستان کو غلط بتانے سے شروع ہوتی ہے اور ایسا کرکے وہ اپنی سیاست چمکا رہے ہیں ۔
تاہم خاص بات یہ ہے کہ ریاست کی فرنویس حکومت کو آدتیہ ٹھاکرے کی دلیل پسند آئی ہے اور وزیر اعلی نے پلاسٹک پر پابندی لگانے کیلئے سخت قانون بنانے کی بات کہی ہے۔ تاہم چیونگم کو لے کر انہوں نے کچھ بھی نہیں کہا ۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔