உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ایم این ایس کے خلاف پولیس کارروائی سے ورکرس خوفزدہ ،گرفتاری سے بچنے کیلئے ڈریس کوڈ جاری

    مہاراشٹرنونرمان سینا(ایم این ایس ) کے ذریعہ شہر میں پھیری والوں کو نشانہ بنانے کے بعد پولیس نے ایم این ایس کے خلاف سخت اقدامات شروع کردیئے جس سے ورکرس خوفزدہ ہیں

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      ممبئی: مہاراشٹرنونرمان سینا(ایم این ایس ) کے ذریعہ شہر میں پھیری والوں کو نشانہ بنانے کے بعد پولیس نے ایم این ایس کے خلاف سخت اقدامات شروع کردیئے جس سے ورکرس خوفزدہ ہیں اور انہوں نے خود کو روپوش کرلیا ہے کیونکہ متعددایم این ایس کارکنان کو جیل بھیج دیا گیا یا ان کے خلاف معاملات درج کیے گئے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ ایم این ایس نے اپنا دفاع کرنے کا موڑبنالیا ہے۔
      ایم این ایس اعلیٰ کمان نے ورکروں کو ہدایت جاری کی ہے کہ ایسے کپڑے زیب تن کریں جس سے ان کی شناخت نہ ہوسکے اور نہ ہی پارٹی کے جھنڈے نما مفلر گلے میں ڈالیں اور نہ ہی ہاتھوں میں برسلیٹ باندھا جائے۔تاکہ پولیس انہیں آسانی سے نہ پہچان سکے۔اس کے ساتھ ساتھ ایم این ایس ورکروں کو الگ الگ علاقوں میں کارروائی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے اوراس کے نتیجے میں شہر کے ورکروں کو مضافات اور مضافاتی ورکروں کو شہر میں بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ مقامی شہری انہیں شناخت نہ کرسکیں۔اور وہ پولیس کی کارروائی سے بچ جائیں۔جبکہ پارٹی سے وابستہ کالج طلباء اور ملازت پیشہ افراد کو اس کام میں شامل کیا جائے گا اور پارٹی جھنڈے وغیرہ کے استعمال سے بھی منع کیا گیا ہے۔
      First published: