உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مودی کابینہ میں توسیع سے شیوسینا ناراض، حلف برداری کی تقریب سے رہے گی دور

    نئی دہلی۔ مودی حکومت میں اتحادی شیو سینا نے کابینہ توسیع میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

    نئی دہلی۔ مودی حکومت میں اتحادی شیو سینا نے کابینہ توسیع میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

    نئی دہلی۔ مودی حکومت میں اتحادی شیو سینا نے کابینہ توسیع میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی۔ مودی حکومت میں اتحادی شیو سینا نے کابینہ توسیع میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ شیوسینا کا کوئی بھی ممبر پارلیمنٹ آج ہو رہی کابینہ توسیع میں شامل نہیں ہوگا۔ شیوسینا کی جانب سے انل دیسائی کا نام وزیر بنائے جانے کے لئے سامنے آ رہا تھا، لیکن اب شیوسینا نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ وزارت کا حلف نہیں لے گی۔

      ممکنہ فہرست میں انل دیسائی کا نام تھا، لیکن فی الحال دہلی میں ان کے گھر پر تالا لگا ہوا ہے۔ اسے لے کر پارٹی کے سربراہ ادھو ٹھاکرے کو باضابطہ فون نہیں کیا گیا ہے، نہ ہی کابینہ توسیع کو لے کر ان سے کوئی چرچا کی گئی، اسی لئے شیوسینا ناراض ہے۔

      غور طلب ہے کہ مودی کابینہ میں یہ اب تک کی سب سے بڑی توسیع ہو رہی ہے۔ 19 نئے چہرے کابینہ میں شامل کئے جا رہے ہیں۔ شیوسینا کو صرف ایک وزارت دی جا رہی تھی جبکہ وہ دو وزارتیں چاہتی تھی۔
      First published: