ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

موہن بھاگوت نے سرجیکل اسٹرائک کے لئے حکومت اور فوج کو دی مبارکباد

بھاگوت نے فوج کی تعریف کی اور دشمن کو معقول جواب دینے کے لئے اسے مبارک باد دی۔

  • IBN Khabar
  • Last Updated: Oct 11, 2016 11:24 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
موہن بھاگوت نے سرجیکل اسٹرائک کے لئے حکومت اور فوج کو دی مبارکباد
بھاگوت نے فوج کی تعریف کی اور دشمن کو معقول جواب دینے کے لئے اسے مبارک باد دی۔

ناگپور۔ وجيادشمی پر راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے یوم تاسیس پر آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت نے سویم سیوکوں سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں بھاگوت نے کشمیر مسئلے سے لے کر ملک کے اندر گئوركشا پر چل رہے تنازعہ کو بھی شامل کیا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے مودی حکومت اور ہندوستانی فوج کی بھی تعریف کی۔


بھاگوت نے اپنی تقریر میں کشمیر کا نمایاں ذکر کیا۔ بھاگوت نے کہا کہ یہ تشویش کا موضوع ہے۔ ہمارے لیڈروں کی سوچ واضح ہے کہ کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ حصہ ہے، گلگت بلتستان بھی ہندوستان کا ہی حصہ ہے۔ جو بھی تشدد کی سرگرمیوں میں ملوث ہیں، ہمیں ان کے خلاف کارروائی کرنی ہوگی۔ سخت ایکشن لینا ہوگا۔ سرحد پار سے مسلسل ظلم ہو رہا ہے۔


بھاگوت نے کشمیری پنڈتوں کو انصاف دیے جانے کی بھی وکالت کی۔ بھاگوت نے پاکستان کو نشانے پر لیتے ہوئے کہا کہ وہ کشمیر میں علیحدگی پسند قوتوں کو فروغ دے رہا ہے۔ بھاگوت نے فوج کی تعریف کی اور دشمن کو معقول جواب دینے کے لئے اسے مبارک باد دی۔ انہوں نے مودی حکومت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی قیادت نے ایک قابل ستائش کام کیا ہے۔ فوج نے بھی ہمت کا کام کیا ہے۔ لیکن ہماری سرحدوں کی حفاظت پوری طرح سے ہونی چاہئے، مداخلت کیسے ہو جاتی ہے؟ اسے روکنا ہوگا۔


بھاگوت نے کہا کہ دنیا میں ایسی بھی طاقتیں ہیں جو ہندوستان کو آگے بڑھنے نہیں دینا چاہتی ہیں۔ ہمارے یہاں کے مفاد کی وجہ سے ایسے لوگوں کو یہاں کی حمایت بھی مل جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں مخالف پارٹی حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرتی ہے جو غلط نہیں ہے لیکن کبھی کبھی ایسے واقعات گھٹتے ہیں جو نہیں ہونے چاہئیں۔
First published: Oct 11, 2016 11:24 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading