ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

بھارت ماتا کی جے پر موہن بھاگوت نے پھر دیا بیان ، اب بتایا قومی خزانہ

احمد آباد : بھارت ماتا کی جے نعرے پر بیان دے کر تنازع کی شروعات کرنے والے آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے ایک بار پھر بیان دیا ہے ۔

  • Agencies
  • Last Updated: Apr 10, 2016 10:43 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
بھارت ماتا کی جے پر موہن بھاگوت نے پھر دیا بیان ، اب بتایا قومی خزانہ
احمد آباد : بھارت ماتا کی جے نعرے پر بیان دے کر تنازع کی شروعات کرنے والے آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے ایک بار پھر بیان دیا ہے ۔

احمد آباد : بھارت ماتا کی جے  نعرے پر بیان دے کر تنازع کی شروعات کرنے والے آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے ایک بار پھر بیان دیا ہے ۔ احمد آباد میں ایک پروگرام کے دوران رضاکاروں سے خطاب کرتے ہوئے بھاگوت نے کہا کہ آر ایس ایس میں ایک ہی نعرہ رائج  ہے بھارت ماتا کی جے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ماتا کی جے قومی خزانہ  ہے ۔ ایسے میں بھلا کیا سوچنا ڈ سارے سماج کو حب الوطنی کے لئے تیار کرنا ہے ۔ اس کیلئے ہمیں اجتماعی طور پر عزم کرنا ہوگا ۔


بھاگوت نے کہا کہ صرف عزم  سے کام نہیں کریں گے، ہمیں تبدیلی بھی کرنی ہوگی ۔  ہم نصیحت سے نہیں مثال سے سمجھاتے ہے ۔ آر ایس ایس کا اثر بڑھا ہے ۔ آر ایس ایس کا خیال ہم نے لوگوں کے سامنے رکھا ہے ۔ یہ ہمیں کرنا ہے۔  تبھی ہر ایک کے منہ سے آواز آئے گی بھارت ماتا کی جے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ملک کے لئے سب کچھ دے دیں گے ۔

First published: Apr 10, 2016 10:43 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading