ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

موہن بھاگوت نے آر ایس ایس کارکن کے گھر جا کر اہل خانہ کو حیران کردیا

جے پور۔ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت نے آج صبح اپنے جے پور قیام کے دوران اچانک ایک کارکن کے گھر جا کر انہیں اور ان کے اہل خانہ کو ششدر کردیا۔

  • UNI
  • Last Updated: Sep 19, 2017 12:59 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
موہن بھاگوت نے آر ایس ایس کارکن کے گھر جا کر اہل خانہ کو حیران کردیا
آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت: فائل فوٹو

جے پور۔ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت نے آج صبح اپنے جے پور قیام کے دوران اچانک ایک کارکن کے گھر جا کر انہیں اور ان کے اہل خانہ کو ششدر کردیا۔ مسٹر بھاگوت صبح میں اچانک ودھادھر باشندہ گیندا لال سینی کے گھر پہنچ گئے اور وہاں ناشتہ کیا۔ انہیں اپنے گھر میں دیکھ کر مسٹر سینی کے اہل خانہ حیران رہ گئے۔


مسٹر سینی نے تلک لگا کران کا پرجوش خیرمقدم کیا۔ مسٹر بھاگوت تقریبا پونا گھنٹہ وہاں ٹھہرے۔ مسٹر بھاگوت وہاں اکھنڈ بھارت اور پنڈت دین دیال اپادھیائے کی تصویر دیکھ کر کافی خوش ہوئے۔ مسٹر سینی کے اہل خانہ نے وہاں ہوئی بات چیت کے تعلق سے کسی طرح کی معلومات فراہم نہیں کی اور کہا کہ انہوں نے یہاں ناشتہ کیا ہے۔


First published: Sep 19, 2017 12:59 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading