உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ایک دو نہیں 98 بچوں کی ماں بنی راجستھان حقوق اطفال کمیشن کی صدر

    جے پور : راجستھان حکومت نے 98 بچوں کی ماں منن چترویدی کو راجستھان ریاستی حقوق اطفال کمیشن کی صدر بنایا ہے۔

    • News18
    • Last Updated :
    • Share this:

      جے پور : راجستھان حکومت نے 98 بچوں کی ماں منن چترویدی کو راجستھان ریاستی حقوق اطفال کمیشن کی صدر بنایا ہے۔

      چونكئےمت، منن کئی سالوں سے یتیم بچوں کے لئے کام کر رہی ہیں اور اب تک 98 لاوارث بچوں کو گود لے چکی ہیں۔ خود منن اپنے آپ کو ان بچوں کی ماں کہتی ہیں۔

      خواتین اور بہبود اطفال سیکشن کے ایڈیشنل چیف سکریٹری راکیش شریواستو نے بدھ کو منن کے نامزد کئے جانے کی اطلاع دی ۔ شریواستو کے مطابق منن کی مدت کار عہدہ سنبھالنے کی تاریخ سے تین سال کے لئے ہوگی۔

      جے پور کی منن اب تک سینکڑوں بے گھر اور لاوارث بچوں کو اپناکر اپنے 'سرمن ادارہ میں پناہ دے چکی ہیں۔ منن کے مطابق انہیں کوئی بچہ کوڑے کے ڈھیر پر تو کوئی اسپتال میں لاوارث حالت میں ملا تھا۔ انہوں نے ان بچوں کی زندگی دوبارہ سنوارنے کی ذمہ داری اٹھائی اور یتیم کو اپنی ممتا اور 'سرمن کے طور پر گھر دیا۔

      منن کی دو بیٹیاں اور ایک بیٹا بھی ان کے ساتھ اسی گھر میں رہتے ہیں ، جہاں یتیم بچے رہتے ہیں۔ منن کے مطابق وہ اپنے اور ان بچوں میں کوئی فرق نہیں سمجھتی ہیں۔

      جے پور میں 2500 بے گھر بچوں کو پناہ دینے اور ان کے لئے گھر بنانے کی منن کی خواہش ہے۔ سیکر روڈ پر وہ اپنے اس پروجیکٹ کے لئے فنڈ جمع کر رہی ہیں۔ بچوں کی مدد کی خاطر وہ میراتھن پینٹنگ شو بھی کرتی ہیں۔

      First published: