ممبئی : ہندوستان میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی کے معاملہ پر جاری بحث کے درمیان ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی نے کہا کہ پہلے ملک کی بات ہونی چاہئے ، نہ کہ فن اور ثقافت کی ۔ مکیش امبانی نے کہا ہے کہ میں یقینی طور پر ایک بات کو لے کر واضح ہوں کہ میرے لئے ملک سے پہلے ہے ۔ میں نے ایک مفکر شخص نہیں ہوں ، ایسے میں میں ان چیزوں کو نہیں سمجھتا ہوں ۔ لیکن بلا شبہ تمام ہندوستانیوں کی طرح میرے لئے ہندوستان پہلے ہے ۔
سینئر صحافی شیکھر گپتا اور برکھا گپتا کی ڈیجیٹل میڈیا تنظیم دی پرنٹ کی جانب سے منعقدہ پروگرام آف دی کف میں پاکستانی اداکاروں اور دیگر فنکاروں کے بارے میں ناظرین کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں مکیش امبانی نے یہ بات کہی ۔
یہ پوچھے جانے پر کہ کیا وہ سیاست میں جائیں گے ، مکیش امبانی نے اس کا جواب نہیں میں دیا اور کہا کہ میں سیاست کے لئے نہیں بنا ہوں ۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔