ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

بہن سے اس گھنونی حرکت کے بعد بھائی گرفتار، حاملہ ہونے پر ہوا انکشاف

پوکسو ایکٹ کے تحت معاملہ درج پچورکر نے کہا کہ ملزم بھائی کے خلاف پوکسو ایکٹ کے تحت معاملہ درج کرلیا ہے۔

  • Share this:
بہن سے اس گھنونی حرکت کے بعد بھائی گرفتار، حاملہ ہونے پر ہوا انکشاف
وہیں 2017 کی رپورٹ کے مطابق ریپ کےمعاملوں میں سب سے زیادہ قصوروار رشتے دار، دوست، آن لائن دوست، لو ان پارٹنر اور طلاق شدہ شوہر شامل ہیں۔

ممبئی سے رشتوں کو شرمسار کرنے والا ایک واقعہ سامنے آیا ہے۔ مقامی پولیس کے مطابق یہاں نابالغ لڑکی کا ریپ کرنے کے الزام میں اس کے بھائی کو گرفتار کیا گیا ہے۔ نابالغ لڑکی مبینہ طور سے دو ماہ سے حاملہ ہے۔ پولیس نے ملزم کے خلاف پوکسو ایکٹ کے تحت معاملہ درج کیا ہے۔

اس واقعے کا انکشاف تب ہوا جب اسکول میں امتحان دینے گئی 16 سالہ طالبہ کی طبیعت اچانک بگڑ گئی۔ ٹیچرس نے اس کی اطلاع طالبہ کے اہل خانہ کو دی۔ اطلاع ملتے ہی والد نابالغ کو دھوبی تالاب می واقع کاما اسپتال لیکر پہنچے۔ جہاں ڈاکٹروں نے جانچ کے بعد انکشاف کیا کہ لڑکی دو ماہ سے حاملہ ہے۔

بھائی نے کیا تھا ریپ

ٹائمس آف انڈیا کی خبر کےمطابق پولیس افسرراجو پچورکر نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی نے انکشاف کیا کہ اگست کے آس۔پاس اس کے بھائی نے ہی اس کا ریپ کیا تھا۔ لڑکی کی یہ بات سن کر والدین کے ہوش اڑ گئے۔


پوکسو ایکٹ کے تحت معاملہ درج

پوکسو ایکٹ کے تحت معاملہ درج پچورکر نے کہا کہ ملزم بھائی کے خلاف پوکسو ایکٹ کے تحت معاملہ درج کرلیا ہے۔ پولیس نے کہا کہ لڑکی کی ماں طویل وقت سے بیمار چل رہی تھی اور والد اس کے علاج میں مصروف تھے۔ بیوی کی دیکھ۔ریکھ میں زیادہ تر اسپتال میں رہا کرتے تھے۔
First published: Nov 19, 2019 04:32 PM IST