ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

جیل کے ڈاکٹر کا دعوی ، پیسے لے کر بھجبل اور پیٹر مکھرجی کو دی جاتی ہے وی آئی پی ٹریٹمنٹ

مہاراشٹر: ممبئی کے آرتھر روڈ جیل میں وی آئی پی قیدیوں کو پیسے لے کر سہولیات دینے کا سنسنی خیز انکشاف ہوا۔ یہ سنسنی خیز انکشاف خود آرتھر روڈ جیل کے ڈاکٹر راہل گھلے نے کیا ہے۔

  • IBN7
  • Last Updated: Apr 21, 2016 12:13 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
جیل کے ڈاکٹر کا دعوی ، پیسے لے کر بھجبل اور پیٹر مکھرجی کو دی جاتی ہے وی آئی پی ٹریٹمنٹ
مہاراشٹر: ممبئی کے آرتھر روڈ جیل میں وی آئی پی قیدیوں کو پیسے لے کر سہولیات دینے کا سنسنی خیز انکشاف ہوا۔ یہ سنسنی خیز انکشاف خود آرتھر روڈ جیل کے ڈاکٹر راہل گھلے نے کیا ہے۔

مہاراشٹر: ممبئی کے آرتھر روڈ جیل میں وی آئی پی قیدیوں کو پیسے لے کر سہولیات دینے کا سنسنی خیز انکشاف ہوا۔ یہ سنسنی خیز انکشاف خود آرتھر روڈ جیل کے ڈاکٹر راہل گھلے نے کیا ہے۔ راہل کا دعوی ہے کہ جیل کی چار دیواری میں وی آئی پی قیدیوں کو وی آئی پی سہولیات دینے کا ایک بڑا کھیل ہوتا ہے۔

ڈاکٹر راہل کے دعووں پر اگر یقین کریں ، تو یہ سب جیل کے جیلر کے اشارے پر ہوتا ہے۔ جیل میں پیسے لے کر قیدیوں کو وی آئی پی سیل میں رکھا جاتا ہے ، جہاں پر صرف دو ہی قیدی ہوتے ہیں ، جبکہ جیل کی دیگر سیل میں 50 سے زیادہ قیدی رہتے ہیں۔

یہی نہیں ڈاکٹر راہل کا کہنا ہے کہ پیسے لے کر سمیر بھجبل، ایم ایل اے رمیش قدم اور پیٹر مکھرجی جیسے وی آئی پی قیدیوں کو بھی سہولیات دی جاتی ہیں اور ان سے اسپتال کے نام پر باہر بھیجنے کے لئے پیسے بھی لیے جاتے ہیں۔ ڈاکٹر راہل کا دعوی ہے کہ قیدیوں کو جم ٹرینر اور موبائل بھی دئے جاتے ہیں۔ جیل کے سرکاری ڈاکٹر نے وزیر اعلی سے بھی معاملے کی شکایت کی ہے۔

First published: Apr 21, 2016 12:13 AM IST