Covid-19 : مہاراشٹر میں بے قابو ہوا کورونا وائرس ، آکسیجن بیڈ کی قلت سے بڑھا بحران
Maharashtra Coronavirus: مارچ سے ہی مہاراشٹر میں آکسیجن کی ڈیمانڈی تیزی سے بڑھی ہے ۔ فروری میں جہاں ریاست میں آکسیجن کی ڈیمانڈ 150 سے 200 میٹرک ٹن تھی تو وہیں موجودہ وقت میں یہ ڈیمانڈ روزانہ 700 سے 750 میٹرک ٹن ہوگئی ہے ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Apr 04, 2021 08:55 AM IST

Covid-19 : مہاراشٹر میں بے قابو ہوا کورونا وائرس ، آکسیجن بیڈ کی قلت سے بڑھا بحران ۔ (PIC- AP)
ممبئی : ملک میں کورونا وائرس کے معاملات میں مسلسل اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے ۔ گزشتہ سال کی طرح ملک میں دن بہ دن کورونا کے معاملات بڑھ رہے ہیں ۔ مہاراشٹر کی حالت سب سے زیادہ تشویشناک ہے ۔ ریاست میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے ۔ اس درمیان ریاست کے اسپتالوں میں آکسیجن کی کمی ہورہی ہے ۔ ساتھ ہی آکسیجن سلینڈر کے دام بھی بڑھ رہے ہیں ۔
انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق مہاراشٹر میں سب سے زیادہ حالات اورنگ آباد میں خراب ہیں ۔ ضلع کے اسپتالوں میں آکسیجن والے سبھی بیڈس بھرے ہوئے ہیں ۔ ایسے میں مریضوں کو گھروں میں علاج کرانا پڑ رہا ہے ۔ ضلع میں مارچ کے آخری ایام میں کورونا وائرس کی پازیٹیویٹی شرح 43.8 تھی ۔ جمعہ اور ہفتہ کو ضلع کے اسپتالوں میں کل 2214 آکسیجن والے بیڈ بھر گئے ۔ شہر میں کل 15 ہزار 484 کوورونا کے معاملات سامنے آئے ہیں ، ان میں سے 4600 مریض ہوم آئیسولیشن میں ہیں ۔
مارچ سے ہی مہاراشٹر میں آکسیجن کی ڈیمانڈی تیزی سے بڑھی ہے ۔ فروری میں جہاں ریاست میں آکسیجن کی ڈیمانڈ 150 سے 200 میٹرک ٹن تھی تو وہیں موجودہ وقت میں یہ ڈیمانڈ روزانہ 700 سے 750 میٹرک ٹن ہوگئی ہے ۔ اورنگ آباد میں ہی آکسیجن کی یومیہ ڈیمانڈ 49.5 میٹرک ٹن ہے ۔ یہ فروری کے آخر میں 15 سے 17 میٹرک ٹن تھی ۔
کہا جارہا ہے کہ اسپتالوں میں آکسیجن کی کمی نہیں ہے ، لیکن وہاں دستیاب آکسیجن والے بیڈ کی کمی دیکھنے کو مل رہی ہے ۔ جس بھی مریض کو ہوم آئیسولیشن کیلئے کہا جارہا ہے ، اس کو آکسیجن سلینڈر حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔