ممبئی: ممبئی میں 1993 میں ہونے والے سلسلہ وار بم دھماکوں کے مجرم مصطفی دوسہ کا حرکت قلب بند ہو جانے سے آج یہاں جے جے اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ اسپتال کے ڈین ٹی پی لهانے نے دوسا کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ شام ڈھائی بجے حرکت قلب بند ہو ہوجانے سے اس کی موت ہو گئی۔ مصطفی دوسہ 1993 کے ممبئی میں ہونے والے سلسلہ وار بم دھماکوں کا مجرم تھا۔ اس کو رات تین بجے سینے میں درد کی شکایت کے بعد جیل وارڈ سے جے جے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ دوسہ کو خصوصی ٹاڈا عدالت میں رواں مہینے 16 تاریخ کو مجرم قرار دیا تھا۔ مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے ٹاڈا عدالت سے دوسہ کو پھانسی کی سزا دینے کی درخواست کی تھی، جس کو آرتھر روڈ جیل میں بند رکھا گیا تھا۔ اس کیس میں یعقوب میمن کو پہلے ہی پھانسی دی جا چکی ہے۔ دوسہ کو 2004 میں متحدہ عرب امارات میں گرفتار کر کے ہندوستان لایا گیا تھا۔ ٹاڈا عدالت نے گزشتہ 16 جون کو اس معاملے میں فیصلہ سناتے ہوئے دوسہ اور گینگسٹر ابو سلیم سمیت پانچ ملزمان کو مجرم قرار دیا تھا۔ اس معاملے میں چھٹے ملزم ریاض صدیقی کو صرف ٹاڈا کے تحت ہی سزا دی گئی تھی۔بارہ مارچ 1993 کو ممبئی میں ہونے والے ان دھماکوں میں 257 افراد ہلاک ہو گئے تھے اور 700 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔