ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

ممبئی میں اردو بھون کو منظوری، بی ایم سی نے اردو بھون کیلئے ابتدائی بجٹ دیڑھ کروڑ روئے کئے مختص

اس بجٹ میں عمارت کی تزئین کاری علاقہ کا تعین اور دیگر کاموں کے بجٹ کے تعین کے بعد اضافہ ہوگا اور اردو بھون کیلئے جتنی رقم صرف ہوگی اس کی ادائیگی بی ایم سی کرے گی ابتدائی مرحلہ میں اردو بھون کیلئے ڈیڑھ کروڑ روپئے کا فنڈ مختص کیا گیا ہے۔

  • Share this:

جنوبی ممبئی میں اردو داں طبقہ کیلئے بی ایم سی BMC نے اردو بھون (Urdu Bhavan) کو منظوری دے دی ہے اور اس کیلئے ڈیڑھ کروڑ روپئے کا ابتدائی بجٹ بھی مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔  اردو بھون سے متعلق تجویز بی ایم سی میں مقامی رکن اسمبلی یامنی یشونت جادھو نے پیش کی تھی جسے بی ایم سی نے منظور کر لیا ہے۔ ممبئی عظمیٰ میونسپل کارپوریشن میں اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئر مین یشونت جادھو نے کہا کہ شیو سینا رکنِ اسمبلی یامنی جادھو کی جانب سے اردو بھون کا مطالبہ کیا گیا تھا، اسے منظور کر لیا گیا ہے ۔


یشونت جادھو نے نیوز ایٹین (News18) کو بتایا کہ عمارت کی تعمیر، کانفرنس ہال، کمیونٹی ہال، لائبریری سمیت دیگر آرائش و زیبائش پر خطیر رقم درکار ہے لیکن صرف اسے منظور کرنے کیلئے ابتدائی مرحلہ میں ڈیڑھ کروڑ روپئے منظور کئے گئے ہیں۔ اردو بھون کی تعمیر تک جو بھی خرچ ہوگا وہ بی ایم سی پورا کرے گی اردو بھون کی تعمیر میں پیسوں کی کمی نہیں ہونے دی جائے گی۔



یہ اردو بھون بائیک اس بجٹ میں عمارت کی تزئین کاری علاقہ کا تعین اور دیگر کاموں کے بجٹ کے تعین کے بعد اضافہ ہوگا اور اردو بھون کیلئے جتنی رقم صرف ہوگی اس کی ادائیگی بی ایم سی کرے گی ابتدائی مرحلہ میں اردو بھون کیلئے ڈیڑھ کروڑ روپئے کا فنڈ مختص کیا گیا ہے۔  یہ اردو بھون بائیکلہ حلقہ میں ہی تعمیر ہوگا اس کے لئے جگہ کا تعین کیا جائے گا ، اس کے بعد اس پر جلد ہی کام شروع ہوگا۔
Published by: Sana Naeem
First published: Mar 04, 2021 09:03 PM IST