ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

ممبئی ٹرین: لڑکے نے موت سے لڑ کر بچائی لڑکی کی زندگی، ویڈیو دیکھ کر حیرت زدہ ہوئے لوگ

توازن کھونے کے بعد اچانک لڑکی ٹرین سے گر جاتی ہے، تبھی ایک لڑکا اس لڑکی کو پکڑ لیتا ہے اور پوری طاقت سے ٹرین میں کھینچتا ہے۔

  • Share this:
ممبئی ٹرین: لڑکے نے موت سے لڑ کر بچائی لڑکی کی زندگی، ویڈیو دیکھ کر حیرت زدہ ہوئے لوگ
فائل تصویر

ممبئی کی لوکل ٹرین میں ایک لڑکی کا ویڈیو وائرل ہو گیا ہے۔ اس ویڈیو میں نظر آرہا ہے کہ ایک لڑکی کانوں میں ایئرفون لگائے ہوئے ہے اور چلتی ہوئی ٹرین کے گیٹ پر کھڑی ہے۔ اچانک اس ٹرین کے قریب سے دوسری ٹرین گزرتی ہے اور لڑکی اپنا توازن کھو دیتی ہے۔

ممبئی ممر کے مطابق توازن کھونے کے بعد اچانک لڑکی ٹرین سے گر جاتی ہے، تبھی ایک لڑکا اس لڑکی کو پکڑ لیتا ہے اور پوری طاقت سے ٹرین میں کھینچتا ہے۔ حیرانی  کی بات یہ ہے کہ اس وقت ٹرین چل رہی ہوتی ہے۔

تاہم لڑکا پوری بہادری کے ساتھ لڑکی کو بچاتا ہے اور محفوظ ٹرین میں واپس کھینچ لیتا ہے۔ اس کے بعد پاس میں کھڑا بزرگ لڑکی کو اچانک ہوئے حادثہ کی وجہ سے لگے سدمے سے ابھارنے کی کوشش کرتا ہے۔ یہ پورا واقعہ کیمرے میں قید ہو گیا اور سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔  اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد لوگ لڑکے کی ہمت کے قائل ہو گئے ہیں۔ تاہم ویڈیو میں لڑکا حادثہ سے بال بال بچنے والی لڑکی سے ناراض دکھائی دیا۔




 

 
First published: Oct 02, 2018 09:04 PM IST